چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو درست کہنا بنیادی حقوق کیخلاف ہوتا، سپریم کورٹ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین (پی ٹی آئی ) کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کو انصاف کے حصول کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کو درست کہنا پولیس کو عدالتی احاطے سے ملزمان پکڑنے کی شکارگاہ بنانے کی دعوت جیسا ہوتا۔

طیب اردوان کا نیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ نے نیٹو کی ممبر شپ کے لیے یوکرین کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

 جو کروڑوں روپے کی پی ایس ڈی پی ہے یہ نمائندوں کی زاتی مفادات کی عکاس ہے،نیشنل پارٹی  پنجگور 

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: پنجگور نیشنل پارٹی اور جمعیت کے زیر اہتمام ضلع کونسل کی چیرمین شپ اور وائس چیرمین شپ پر کامیابی پر تہنیتی پروگرام اور جشن زیمل ہاوس چتکان میں منعقد ہوا اتحاد میں برکت ہے جمعیت کے ساتھ مستقبل میں بھی اتحاد قائم رہے گا پنجگور میں جو کروڑوں روپے کی پی ایس ڈی پی ہے ۔

ووٹ کے تقدس کو بحال رکھیں گے،کیچ کے سیاسی کلچر کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: کیچ کے سیاسی کلچر کو خراب کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ کیچ قوم پرست سیاست کا مضبوط مورچہ رہا ہے عوام کے حق حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔ ووٹ کے تقدس کو ہر صورتحال بحال رکھیں گے۔

سبی،گھگھی بند کی ناقص تعمیر کیخلاف ڈومکی گروپ کا احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی: ڈومکی گروپ کے سربراہ سیاست کے سلطان سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے ڈومکی گروپ کی جانب سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا ہے،گذشتہ گیارہ ماہ سے گھگھی ڈیم کے اسٹیٹ فیڈر لفٹ بینک بند کو سیلابی پانی بہہ کر لے گیا ہے جسکی کی وجہ سے زرعی پانی ضائع ہورہا ہے اور زمیندار معاشی طور پر تباہ ہوگئے ہیں،صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر گھگھی ڈیم کے اسٹیٹ فیڈر لفٹ بینک بند کی تعمیر کا کام شروع کر دیں۔

بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں وسائل پر اختیار دیا جائے،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ اپنے قومی حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، قومی اکائی کو اس کے وسائل پر اختیارات دیئے جائیں، حقیقی سیاسی کارکن منظم ہوکر صوبے کو درپیش بحرانوں میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حکومت وڈھ کے حالات خراب کر کے آپریشن کرنا چاہتی ہے، بی این پی۔

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر وڈھ کے غیور عوام کو ڈیتھ سکواڈ کے رحم و کرم پر حکومت وقت اور بہت سے ادارے چھوڑنا چاہتے ہیں تاکہ وہاں پر بھتہ خوری، قتل و غارت گری، قبضہ گیری، خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر کے وڈھ شہر کو لوح لوہان کیا جائے شفیق مینگل کے خلاف ایف آئی آرز، مقدس مقامات پر دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بھی ان کا نام شامل ہے مگر وہ آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

بی این پی خضدار کے زیر اہتمام آج صبح 11 بجے احتجاجی ریلی ریلی نکالی جائیگی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی کابینہ، تحصیل نال، زہری، وڈھ، مولہ، گریشہ، باغبانہ، زیدی، کرخ، آڑینجی، اورناچ، خضدار کے تحصیل کابینہ بشمول تمام یونٹ سیکرٹریز و ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز، کونسلران و سینئر ممبران کو مطلع کیا۔

وڈھ کے حالات خراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،خورشید جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے وڈھ مینگل ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے وڈھ میں ایک مرتبہ پھر مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ میں مخدوش صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ڈیتھ اسکواڑ اور انکی درپردہ حامیوں پر عائد ہوتی ہے،بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر ڈیتھ اسکواڑ کو کھلی چھوٹ دے کر حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

عبدالوحید سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے فراہم کردیں،نصراللہ بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عبد الوحید سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات ان کے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا اہلخانہ نے تنظیم کو شکایت کی کہ عبدالوحید ولد عبدالحمید قوم سمالانی کو 15جون کو دار الراقم سکول آف اسلام اینڈ ماڈرن سائنسز جوائنٹ روڑ کوئٹہ سے فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جہاں پر وہ کئی سالوں سے سیکورٹی گارڈ کا ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا ہے ۔