کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گلدستہ ہے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔
Posts By: نیوز ڈیسک
قوموں کی وجود ان کی ثقافت سے منسلک ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوموں کی وجود انکی ثقافت رسم ورواج اور زبان سے منسلک ہوتے ہیں۔اور زندہ قوموں کی ثقافت ہی زندہ رہتی ہے۔
معاشرے میں تشدد کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ‘ چیف جسٹس جمال مندوخیل
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاہے کہ آئین اور جمہوریت ہمیں ڈسپلن دیتاہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے وہ ڈسپلن چھوڑ دی ہے اورلوگ جہتوں میں تقسیم ہوگئے ،معاشرے میں پایاجانے والا تشدد خطرناک ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کرداراداکرنے کی ضرورت ہے ،عوام کو انصاف فراہم کرنے کا پہلا زینہ حکومت دوسرا عدلیہ ہے۔
نوشکی، امن کی ابتر صورتحال کیخلاف نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کا احتجاج
نوشکی: نیشنل پارٹی وبی ایس او پجارکے زیراہتمام امن وامان کی ابترصورتحال کے سلسلے میںضلعی انتظامیہ وپولیس کی نااہلی کیخلاف گل خان نصیرچوک پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،پولیس اورضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔
سینٹ میں اپوزیشن کی جیت یقینی ہے، نتائج بدلنے نہیں دینگے ،مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبے بھر سے صوبائی مجلس شوری کے مجلس عاملہ اور پارلیمانی ارکان شریک ہوئے اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے فیصلوں اور ملک کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔
لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیشن نے 4ہزار 976کیسز نمٹا دیئے
اسلام آباد: لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 28فروری 2021تک 4976 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے فروری 2021کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جسٹس جاویداقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کمیشن نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔
بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو دنیا کے سامنے لانا ہمارا مشن ہے،فرمان زرکون
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع کو دنیا کے سامنے لانا ہمارا مشن ہے، اس مقصد کیلئے کئی ممالک کیساتھ کامیاب ویب نارز کا انعقاد کیا گیا۔
سردار اختر جان مینگل کا اصغر خان اچکزئی سے اسدخان اچکزئی کے واقعہ پرافسوس کااظہار
چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو ٹیلیفون کرکے ان کے چچازاد بھائی۔
بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد قومی تاریخ کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہے، خالد بلوچ
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خالد بلوچ نے کہا ہے 2 مارچ کو بلوچ قومی کلچر ڈے منانے کا مقصد نیشنلزم کے بنیادی فلسفے کے تحت عوامی سطح پر شعور اجاگر کرکے قوم دوستی و تاریخ و تہذیب تمدن کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہے بی ایس او شہدا کے وارث تنظیم کی حیثیت سے نہ صرف قومی و انسانی مشکلات کے باوجود جہد مسلسل بلکہ بلوچ لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کا حصہ رہی یے قومی شعور کو اجاگر کرنا۔
پی ڈی ایم ضمنی انتخابات کی طرح سینٹ میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کریگی، علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات کی طرز پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سینٹ الیکشن میں بھی بھر پور کامیاب حاصل کرے گی، جلد ہی ٹویٹر پر چلنے والی حکومت کا بسترہ گول ہوجائے گا ، ملازمین کے حقوق کے لئے پیپلزپارٹی نے پہلے بھی آواز بلند کی تھی اور اب بھی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔