حکومت لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم،صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں پر خطیر رقم مختص کرکے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے دو سالوںمالی سال کے میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور عوامی مسائل اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔

سرمایہ کاروں کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائیگی، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں دفاتر کا قیام ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم ثابت ہوا ہے، ان سہولتی مراکز کے ذریعہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبائی حکومت کی سرمایہ کار پالیسی کے تحت فراہم کی جانے والی ترغیبات سے آگاہ کیاجا رہا ہے اور بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقوں کی معلومات اور رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔

زمیندار بجلی کا بل ماہوار بنیادوں پر ادا کریں،زمرک اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت زمینداروں کے زرعی فیڈرز پر بجلی کی بندش ،سبسڈی کی رقم اور لائیواسٹاک وزراعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت قمبر دشتی ،سیکرٹری خزانہ ،جنرل منیجر کیسکو، ڈائر یکٹرکمرشل کیسکو، زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بازئی ،کاظم خان ،حا جی جبارکاکڑ۔

پاک ایران سرحد کی بندش سے چارڈویژن جام ہونگے ، کریم نوشیروانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد کی بندش سے صوبے کے چار ڈویژن جام ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کاروباری طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہو گیا ، وفاقی و صوبائی حکومتوں بااثر شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ اس گھمبیر صورتحال کا فورا نوٹس لیکر اس کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

ایران سرحد کی بندش اب تک چارافراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سرحدی علاقوں میں اشیاء خورد و نوش ناپید،عوام سراپا احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: فضل بلوچ نے پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی علاقے پر جانے سے قبل اپنی اہلیہ اور بچوں سے کہا تھا کہ واپسی پر عید کی خریداری کریں گے اور روزے گھر میں رکھیں گے۔ مگر جب یہاں سے ان کی لاش واپس آئی تو ان کی اہلیہ اور کم عمر بچوں نے اپنی چیخوں سے زمین، آسمان ہلا دیا۔فضل بلوچ کی لاش کو دیکھ کر ان کی اہلیہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ آپ نے تو عید کی خریداری اور اچھے دنوں کی بات کی تھی۔

ملازمین ڈیوٹی نہیں کرتے تنخواہیں لیتے ہیں، سول سیکرٹریٹ و دیگر محکموں کی تنخواہوں میں فرق کیوں ہے، بلوچستان ہائیکورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت صنعتیں لگانے کی بجائے ملازمین کو بھرتی کررہی ہے پیسے کہاں سے آئیں گے ،اگر حکومت نے 31 ہزار روپے میںملازمین کے تمام ضروری یوٹیلیٹی بل پورے کردئیے تو ہم ملازمین کو جیل میں ڈالیں گے ہم کسی کے حق میں نہیں اور نہ کسی کے خلاف ہیں بس قانون کے مطابق چل رہے ہیں۔

بلوچستان میں بہتر طرز حکمرانی کیلئے کوشاں ہیں،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے بہتر طرز حکمرانی کو وزیر اعلیٰ کے وژن کا اہم حصہ اور موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہمہ جہت اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

مذہبی جماعتوں اورتاجر تنظیموں کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں شٹر ڈائون ہڑتال، ٹریفک معمول سے کم رہی

Posted by & filed under پاکستان.

لاہور/فیصل آباد/مریدکے/رائے ونڈ/گوجرانوالہ/نارروال/سیالکوٹ( این این آئی)مذہبی جماعتوںاور تاجر تنظیموں کی کال پر لاہور واقعہ کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، صوبائی دارالحکومت لاہو رکی روایتی مارکیٹیں اور بازاربند رہے تاہم بعض پوش علاقوں میں کاروبارجاری رہا ، گڈز ٹرانسپورٹر ز نے سامان کی ترسیل کی بکنگ بند رکھ کر گاڑیاں اڈوں پر کھڑی رکھیں،آل پاکستان انجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ) کے مرکزی صدر اشرف بھٹی اور آل پاکستان ( نعیم میر گروپ)کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ اگر پہلے ہی مذہبی جماعتوںکی قیادت کو ساتھ لے کر مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا تو حالات اس قدر کشیدہ نہ ہوتے۔

ایرانی سرحد کی بندش بی این پی کی مذمت، آغا حسن نے سپیکر قومی اسمبلی کو صورتحال سے آگاہ کیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں پاک ایران بارڈر کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بارڈر کی بندش سے بارڈرایریاز کے لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ،بلوچستان کی عوام پہلے سے ہی بے روزگاری مہنگائی کاشکار ہے یہاں صنعتیں اورانڈسٹریز نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی معاشی زندگی کادارومدار تباہ حال زراعت اور بارڈر سے منسلک کاروبار پرمنحصر ہوتاہے۔