بیٹیوں کو عورت مارچ کرنے کا درس دینے کے بجائے بیٹوں کی بہتر تربیت کریں،سارہ خان

Posted by & filed under پاکستان, مزید خبریں.

گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت کرنا خواتین کا کام ہے اور وہ اپنی بیٹیوں کو ’عورت مارچ‘ کرنے کا درس دینے کے بجائے بیٹوں کی بہتر تربیت کریں۔

گوادر سیف سٹی، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی کا ناگزیر حصہ ہے، چین

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ خطے کا ایک قیمتی موتی بن گئی ہے، چینی کمپنیاں گوادر منصوبوں میں تیزی لائیں،کوویڈ 19 وبائی مرض بچاو کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کریں، گوادر سیف سٹی گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی کا ایک ناگزیر حصہ ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں قدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے سی پیک کو ایک گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ماڈل بنائے گا۔

صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میڈیا کو ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ آج کے جمہوری عہد میں زرائع ابلاغ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ایک ذمہ دار، فعال اور ترقیافتہ میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس حکمرانی کا تجربہ نہیں جھوٹ پر حکومت چلائی جا رہی ہے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے گزشتہ روز اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سابق سنیٹر ہیمن داس اجوانی ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر و تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی صورتحا ل جماعتی امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

حکمرانوں نے عوام کو روزگار دینے کی بجائے بی اینڈ آر کے 361ملازمین کو برطرف کردیا، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے بلند و بالا دعوے جھوٹے ‘ فریب ‘ دھوکہ ہیں بلوچستان میں عوام کو روز گار دینے کی بجائے حکمرانوں نے بی اینڈ آر کے 361ملازمین کو بیک جنبش قلم بے روزگار کر کے ثابت کیا کہ حکمران عوام کے مسائل ‘ مشکلات سے عاری ہیں عوام کے مسائل سے حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں کیونکہ وہ عوام کے مینڈیٹ سے کامیاب نہیں ہوئے۔

لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے، چیف جسٹس مندوخیل

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

حب: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لوگوں کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلاء کا اہم کردار ھوتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں لسبیلہ بار کے موقع پر وکلاء سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لسبیلہ بار کے صدر غلام رسول انگاریہ اور جنرل سیکرٹری وھاب بزنجو نے چیف جسٹس کو لسبیلہ بار کے مسائل ومشکلات سے انہیں آگاہ کیا ۔

حکمرانوں نے 900دنوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے صوبائی امیرمولاناعبد واسع نے کہاہے کہ 90دن میں کرپشن ختم کے دعوے داروں نے 900دنوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں،نام نہاد صادق اور امین کے دورحکومت میں کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی سے متعلق جاری بیان میں مولاناواسع نے کہا ہے کہ دوسروں پر کرپشن کے بے جا الزامات لگانے والوں میں تھوڑی سی بھی اخلا قی جرا ت ہو تی۔

صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کیسکوکی اولین ترجیح ہے، سی ای او کیسکو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرمحمدعارف کی زیر نگرانی آن لائن کچہری منعقد ہوئی ۔آن لائن کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کیسکوناصرمندوخیل،ڈپٹی منیجر (پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر) انجینئرپرتاب رائے،فوکل پرسن کمپلینٹس وَایڈیشنل منیجر(جنریشن) پریتم کمارسمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

ترقی فائونڈیشن کا اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترقی فائونڈیشن نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام،یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان غربت مٹائو فنڈ -پی پی اے ایف، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے شہر میں (15 ہزار پودوں)، مسلخ (35 ہزار پودوں)، بند خوشدل خان (25 ہزار پودوں) اور نوشکی (10 ہزار پودوں) میں “چاند میری زمین -پھول میرا وطن” کے عنوان سے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم شروع کی ہے۔