زبیر بلوچ کے گھر پر مسلح افراد کی چھاپے کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بی ایس او پجار کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر مسلح افراد کی چھاپے کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے بلوچی روایات کے منافی عمل قرار دی ہے اس طرح کے غیر قانونی و غیر اخلاقی عمل سے نہ کسی سیاسی ورکر کو پر امن جمعوری جدوجہد سے دور رکھا جائے گا ۔

حکمران ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بھوکا سلاتے ہیں ، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد/کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمران نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں لیکن عوام کو بھوکا مرنے پر مجبور کرتے ہیں،الیکشن کمیشن بتائے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کو کیوں دبا رکھا ہے، نیب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف، فضل الرحمن، آصف زرداری، شہباز شریف کا کیا قصور ہے؟ عوام کی پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپور شرکت جعلی حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔

بلوچستان کے بہترین مفاد میں کسی عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: آئی جی ایف سی شمالی بلوچستان میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے لورالائی دکی ہرنائی زیارت کے قبائلی عمائدین سے ایف سی میس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی ملک و صوبے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور قبائلی معتبرین علاقے کی ترقی اور امن و امان کو قائم کرنے کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔

گوادر پورٹ پر دو بحری جہازلنگر انداز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: گوادر پورٹ پر دو بحری جہازلنگر انداز ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور تجارتی مقاصد کے لئے دو بحری جہاز بیک وقت لنگر انداز ہوگئے۔

بلوچستان اور فاٹا کے میڈیکل کالجز کی اسکالرشپس کی سیٹوں میں کمی قابل مذمت ہے، جعفر مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان اور فاٹا کے میڈیکل کالجز کی اسکالرشپس کی سیٹوں میں کمی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ بلوچستان کے طلباء وطالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے جس سے غریب طلباء شعبہ طب میں اعلیٰ تعلیم سے محروم رہیںگے ۔

خوشحالی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تعلیم بنیادی کرداراداکرتاہے،پروفیسر رزاق صابر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ترَبت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ ترقی او رخوشحالی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تعلیم بنیادی کرداراداکرتاہے اور یونیورسٹی آف تربت اپنے قابل اساتذہ کرام کی بدولت اپنے طالب علموںکومعیاری تعلیم اور سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

پشین ضمنی انتخابات، سیاسی سرگرمیاں تیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری پرہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے آمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، حلقے سے چھ سیاسی جماعتوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد آزاد امیدواروں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں اس نشست پر جمیعت علما اسلام کے سید فضل آغا منتخب ہوئے تھے، جبکہ پشتونخوا میپ کے سید لیاقت آغا دوسرے نمبر پر رہے۔

عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں عوام کے جم غفیر کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے اور پی ڈ ی ایم کی تحریک جلد ہی کامیابی سے ہمکنار ہوگی، پی ڈی ایم کی مقبولیت سے حکومت خوفزدہ ہے عوام نے جلسوں ، احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں میں شرکت کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

فکر باچا خان خطے میں اہمیت اختیار کر گئی ہے، اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ فکر باچاخان آج نہ صرف ملک خطے بلکہ عالمی سطح پر اسکی اہمیت و افادیت دو چند ہوگئی جنگ وجدل کشت وخون انسانیت کی تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہ دے سکا عدم تشدد ہی ترقی وخوشحالی کا یکتاراستہ ہےآج 20 جنوری کو باچاخان مرکز کوئٹہ میں سہہ پہر 2بجے فخر افغان باچاخان کی 33ویں برسی کے موقع پر یاد ریفرنس منعقد ہوگا۔

الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق جلد فیصلہ کریں،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پورے ملک میں 2018کے انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق جلد فیصلہ کریں اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے ، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی و جمہوری قوتیں اب اس حکومت کو مزید تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔