کراچی کے علاقے کریم آباد میں مینا بازار کے قریب شہری کو لٹنے سے بچانے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ واقعے میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو بھی مارا گیا۔
کراچی کے علاقے کریم آباد میں مینا بازار کے قریب شہری کو لٹنے سے بچانے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ واقعے میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو بھی مارا گیا۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under پاکستان, لیڈ اسٹوری.
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) سب سے پہلے گلگت بلتستان میں شروع ہونا چاہیے تھا۔
کوئٹہ: کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروفیشنل پینل نے تمام نشستوں پر میدان مارلیا اقبال کاسی 236ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جن میں پرفیشنل، وکلاء، شکیل، ڈیموکریٹک پینل کے امیدوار میدان میں تھے،انتخابات کے نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل کے اقبال کاسی 236ووٹ حاصل کرکے صدر، افراسیاب بارکزئی 292ووٹ حاصل کرکے۔
کوئٹہ: برطرف اساتذہ کیچ نے 11نومبر سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بات گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کیچ کے صدر اکبر علی اکبرنے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اکبر علی اکبر نے کہاکہ ضلع کیچ کے ایک سو 14 اساتذہ پچھلے سال سے برطرف ہیں جن میں 65خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں گالم گلوچ،الزام تراشی ایک دوسرے کو نیچا دکھانا رواج بن گیا ہے،سب اسلام آباد کی اندھیری گلی میں گھسنے کرسی سے چمٹنے کی کوشش میں مصروف ہیں،نومنتخب امریکی صدر اور دنیا کے لوگوں کی تعلقات انسانی حقوق اور امن کے اقدار پرمبنی ہونی چاہئیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ افسوس ہے۔
کوئٹہ: چشمہ اچوزئی کوئٹہ کے مقامی قبائل کے معتبرین نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چشمہ اچوزئی میں مقامی قبائل کی جدی پشتی اراضیات پر قبضہ و لینڈ مافیا کے ناجز قبضے اور گزشتہ روز ان پر بلاجواز فائرنگ اور پتھراؤ کرکے درجن بھرافرادکو زخمی کرنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک عنایت کاسی، پروفیسر حنیف، حضر ت افغان، ثناء اللہ، یوسف خان کاکڑ ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ بار ایسوسیشن کے انتخابات وکلاء لائرز گروپ کی شاندار و بھرپور کامیابی پر بلوچستان بھر کے وکلاء و پروفیشنل لائرز گروپ کے کارکنوں و رہنماؤں کی اجتماعی و شعور ی اتحاد و اتفاق لائق تحسین و قابل ستائش قرار دیا ہے جس پر تمام ساتھی و دوست منتخب صدر و جنرل سیکریٹری،اقبال کاسی، علی حسن بْگٹی و تمام مردو خاتون منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچساتن میں پوری طرح فعال ہے، کوئٹہ، ژوب،سبی، رخشان، قلات، مکران ڈویژنز میں پارٹی کی تنظیم موجود ہے پارٹی کو سنیئر ساتھیوں کا مکمل ساتھ اور تعاون حاصل ہے۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنماوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے چند افراد کے پارٹی چھوڑ کرجانے سے نہ پارٹی پر کوئی اثر پڑے گا اور نہ ہی پارٹی ختم ہوگی نظریاتی اور حقیقی متوالے آج ی پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ جعلی طریقے سے صوبائی انٹراپارٹی الیکشن کے ذریعے صدربنے تھے۔
کوئٹہ/پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون اولس ان قوتوں کامحاسبہ کریں جنہوں نے سرزمین پشتونخوا کے درودیوارکودوسروں کی ایما پریتیم کیافکر باچاخان نظریہ ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے وسیع النظر قوم دوست وطن دوست سیاست اور ملی مشر اسفندیار ولی خان کی قیادت روز بروز وسعت اختیارکرتاجارہاہے پشتون سیاسی کارکنوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔