کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں قومی و پارلیمانی جمہوریت کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردی کے واقعہ کا علم ہو جاتا ہے، اب ریاست کا فرض بنتا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کے حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستان میں وفاق کی سیاست کا حال ہم سب دیکھ رہے ہیں۔