گلگت بلتستان کی عوام عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو نام،شناخت،اسمبلی دلوائی،وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں الگ صوبہ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے، پی پی گلگت بلتستان کے عوام کی مطالبہ کو پورا کرے گی۔

بلوچستان کو پانی کی شدید قلت کے خطرات لاحق ہیں، گورنر یاسین زئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صاف پانی کے فقدان اور قلت آب میں بہتری لانے کیلئے اگر ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل قریب میں ہم کئی مشکلات سے دوچار ہوسکتے ہیں. گورنر یاسین زئی نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے بھر بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ ہم زیر زمین پانی کی سطح کو اوپر لانے میں کامیاب ہوسکیں۔

کسی عسکریت پسند کی حمایت نہیں کی لوگ مجبور ہوکر پہاڑوں پر گئے ہیں‘ سردار اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ; بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت نے کسی عسکریت پسند کی حمایت نہیں کی، لوگ مجبور ہوکر ہتھیار اٹھاکر پہاڑوں پر گئے ہیں، نواب اکبرخان کو پیراں سالی میں پہاڑوں پر جانے پر مجبور کیا گیا۔

آباد کارکی اصطلاح ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے، سرداراختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقوام کو جائز حقوق دلائیں گے ”سیٹلر“ یا ”آباد کار“ کی اصطلاح ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بی این پی کے رہنما و سابق وزیر محمد اسماعیل گجر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پرنس آغا موسی جان ارکان صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل،احمد نواز بلوچ، پارٹی رہنما نواز رئیس،نادر مگسی، خالد سخی اور ٹکری شوکت گجر بھی موجود تھے۔

جنوبی بلوچستان کا لفظ قابل مذمت ہے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بار بار جنوبی بلوچستان کا لفظ استعمال کرنا قابل مذمت عمل ہے جنوبی بلوچستان کا لفظ حکمرانوں کی سازش گردانہ جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ بلوچستان میں کوئی شمالی‘ مشرقی‘ مغرب‘ جنوبی نہیں بلوچستان ایک ہے صوبے بھر کے عوام ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن جس طرح جرائز پر آرڈیننس کے ذریعے قبضہ کیا گیا۔

گندم کے بیج کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے،آغا لعل جان احمدزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: زمیندار کسان اتحاد کے مرکزی صدر آغا لعل جان احمد زئی نصیر آباد کے صدر دین محمد بنگلزئی سینئر نائب صدر رانا خان مغیری نے گندم کی بوائی کے موقع پر حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے گندم کے بیج کی عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بر وقت گندم کے بیج کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو بوائی کا سیزن گزرنے کی وجہ سے زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ریلوے کوئٹہ ڈویژن کی کل لاٹ 1036کلو میٹر اور رقبہ 23ہزار سے زائد ایکڑ پر مشتمل ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کے کوئٹہ ڈویڑن کا کل روٹ 1036 کلو میٹر ہے اور اس ڈویژن کے پاس 23 ہزار 648 ایکڑ رقبہ ہے جس میں سبی کوئٹہ میں 3797 ایکڑ،کوئٹہ چمن 2834 ایکڑ،سپین نوشکی3291،نوشکی تفتان8 ہزار4 سو 72،سبی زردالو،2321 ایکڑ،بلوچستان ڑوب2933 ایکڑ رقبہ موجودہ ہے،ان میں سے 624.483 ایکڑ رقبے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے۔

تحریک کے کاروان سے جس نے جانا ہے فوراً سے پہلے ہی چلا جائے، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلو چستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ تحریک کے کارواں سے جس نے جانا ہے فوراً سے پہلے اور پہلے سے پیشتر چلا جائے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی وزراء دہشتگردی کی پیشنگوئیاں کررہے ہیں۔

اسد اچکزئی کی بحفاظت بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: بلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی کی کھل کر مخالفت اور عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کی بات کی ہے۔

سیاسی کھیل سیاسی میدان میں رہنے دیا جائے،سعیداحمدہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم کی سیاسی قیادت ملکی و بین القوامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے درجہ حرارت کو اس قدر نہ بڑھائیں کہ اسکا نقصان جمہوری نظام کو پہنچے، سیاسی کھیل سیاسی میدان میں رہنے دیا جائے ملکی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکرز کانفرنس طلب کریں۔