سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،فر مان زرکو ن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ جام کمال کے وژن کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام بدھ کو افریقی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے کیلئے ویب نار کااہتمام کیا گیا، جس میں لسوتھو کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی تھیسیلی مسریبین، جنوبی افریقہ میں پاکستان کیقائمقام ہائی کمشنرعدنان جاوید۔

سلیکٹڈ حکمرانوں کا زوال 11اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے شروع ہوگا،علی مدد جتک

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی الزام تراشیوں اور انتقام کی سیاست کے باوجود پاکستان کے غیور عوام پیپلزپارٹی کی پشت پر ہیں تبدیلی سرکار نے عوام کوریلیف دینے کی بجائے اُن پر مہنگائی کا طوفان مسلط کردیا ہے،وطن عزیز میں غربت، بیروزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں کا زوال 11اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے شروع ہوگا۔

جیونی، ایرانی تیل کی ترسیل سے سمندری حیات خطرے میں ہے 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: جیونی کے ساحل کنارے سیاحتی مقام پر ایرانی تیل کی ترسیل سے نایاب کچھووں کی زندگیاں غیرمحفوظ ہوگئیں،روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں اسپیڈبوٹ کشتیاں ایرانی تیل اسمگلنگ کرکے لاتی ہیں جبکہ ان لوڈنگ کے دوران ایرانی ڈیزل تیل بڑی مقدار میں سمندر میں گرتی ہے جس سے سمندرکنارے افزائش نسل کے لیئے آنے والی نایاب کچھوے کے انڈے اور بچے غیرمحفوظ ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن جماعتیں گیارہ“ اکتوبر کو اپنی تحریک کا آغاز کریں گی، حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ”گیارہ“ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ”نو دو گیارہ“ کرنے کے لیے ”گیارہ“ اکتوبر کو کوئٹہ کے جلسہ عام سے اپنی تحریک کا آغاز کریں گی۔ وہ جمعرات کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت جمہوریت کی بحالی کا آغاز صوبہ بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ سے اس لیے کیا ہے،

اکتوبر کا جلسہ نا اہل حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکرجمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام میں صوبے بھر سے پارٹی کے کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں یہ جلسہ عام نااہل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پارٹی کارکنوں کو جاری کردہ پیغام میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ 11اکتوبر کو پی ڈی ایم کا تاریخ ساز جلسہ عام کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

اے پی سی کے بعد سیاسی قیادت پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے شہریوں کو مظالم سے بچانے، تحفظ دینے کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے اگر نہیں تو یہ آئین شکنی ہوگی۔

پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے الگ الگ اسٹاف رکھا جا رہا ہے،شاہ زیب درانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ حکام نے بتایا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے الگ سے سٹاف رکھا جارہا ہے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنہیں 48 گھنٹوں میں شارٹ لسٹ کر لیا جائے گا۔ کابینہ حکام نے بتایا کہ صوبوں میں وفاق کے ترقیاتی کام پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں۔

مند،نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچایا جائے،حنیف رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مند: مند سول سوسائٹی کے ایک وفد نے سوسائٹی کے صدر حاجی حنیف رند کی سربراہی میں گزشتہ روز DC کیچ محمد الیاس کبزئی اور لوکل گورنمنٹ کے ڈویڑنل ڈائریکٹر سید ظہور سے ملاقات کی۔وفد نے مند کے اہم اجتماعی مسائل انکے سامنے پیش کئے اور انکو جلد حل کرنے کی درخواست کی۔

ملکی مفاد میں ہونیوالی ملاقاتوں کو بلیک میلنگ کا ذریعہ نہیں بننے دینگے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہم دوسروں سے زیادہ محب وطن ہیں ملک کے مفاد میں ہونے والی ملاقاتوں کو نام نہاد ترجمانوں کے زریعے بلیک میلنگ کا زریعہ نہیں بننے نہیں دینگے ہمیں نہ چھیڑا جائے ورنہ ہم سخت فیصلوں پر مجبور ہو نگے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے صوبائی مجلس شوری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔