بلوچستان کے قیمتی وسائل معدنیات روشن مستقبل کیلئے موثر وسیلہ ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ صوبے کے بہترین محل وقوع اور قیمتی وسائل و معدنیات ہمارے روشن مستقبل کیلئے موثر اور معتبر وسیلہ ہے۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے مطابق اور بروقت تکمیل سے عوام کیلئے کئی آسانی پیدا ہوگی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں کیسز کا اردو زبان میں دائر ہونا شروع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں وکلا برادری اور سائلین کی بڑی تعداد نے اردو زبان میں کسیز دائر کرنا شروع کر دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں بلوچستان ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین جو کہ ازخود کیسوں میں ہائیکورٹ میں پیش ہوتے ہیں بڑی تعداد میں مفاد عامہ کے کیسز قومی زبان اردو میں دائر کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

مغوی عمر سلیمان خیل کو اغواء کاروں نے چلتی گاڑی سے پھینک کر فرار ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سرانان: 8روز قبل کچلاک بوستان سے اغواء کے گے عمر سلیمان خیل کو آج شام کولک زیارت کے ساتھ چلتی گاڑی سے پھینک کر اغوا کار فرار ہوگئے موقع پر موجود سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر عوامی نیشنل پارٹی مجک کے رہنماء جیلانی کاکڑ نے عمر سلیمان خیل کو اٹھا کر قریبی ہسپتال میں مرہم پٹی کے بعد اپنے گھر مجک لے گئے جس کو بعد میں مقامی انتظامیہ نے تحویل میں لیکرپشین انتظامیہ اور ڈی سی پشین قائم لاشاری کے حوالے کردیا۔

ن لیگ کا ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کا شیڈول جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق 3 اکتوبر کو ریگل چوک لاہور میں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف کیے جانے والے احتجاج میں لیگی اراکین اسمبلی اور کارکن شرکت کریں گے۔

اگر کورونا بڑھا تو صرف اسکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا: سعید غنی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ صوبے میں اسکولز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور  خدانخواستہ اگر کیسز بڑھے تو صرف اسکول ہی نہیں بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی۔

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور کے آبائی گھر کپور حویلی اور دلیپ کمار کے تاریخی گھر کو عجائب گھروں میں تبدیل کرنے کا آغاز کردیا۔