سریاب روڈ ہم نے بنائی لیکن کھمبوں پر جھنڈے بی این پی کے لگے ہیں، چمن تا کراچی چار لائن سڑک کی تعمیر کررہے ہیں جا م کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگر کسی جماعت کے اندر جمہوریت ہے تو وہ جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ہے، کارکردگی کا کریڈٹ ایک شخص کو نہیں بلکہ پوری پارٹی کوجاتا ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چمن سے کراچی تک چار لائن روڈ تعمیر کرنے جا رہے ہیں، ماضی میں نام پر ووٹ لینے والوں کو آج اچھے الفاظ میں یاد نہیں کیا جارہا،ماضی میں پسند و نا پسند کی بنیاد پر فنڈز جاری ہوا کرتے تھے لیکن اب میرٹ پر کام ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی اور نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ اور لاپتہ افراد سے متعلق پولیس حکام کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اس حوالے سے جامع رپورٹ دو ہفتے میں پیش کی جائے عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور صوبے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، ہوائی فائرنگ سمیت غیرقانونی کاموں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا۔

ماحول کی حفاظت ہم سب کا اجتماعی فرض ہے،جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات انسانی صحت کو متاثرکرتے ہیں، صاف ستھرا ماحول ایک صحت مند معاشرے کے لئے ناگزیر ہے، ماحول کی حفاظت ہم سب کا اجتماعی فرض ہے اور اس حوالے سے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے ماحول اور آب وہوا کو صاف رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تحفظ ماحولیات کے دورے کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا آغا محمود شاہ مولانا سید عبدالستار شاہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جمعیت ضلع کوئٹہ سابق وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا قاری مہراللہ مولانا مفتی محمد روزی خان اور صوبائی خطیب مولانا قاری انوارالحق حقانی مولانا حافظ مسعود نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قوم نے جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دینا ہوگا جمعیت کی تحریک ظالمانہ نظام کی خاتمے تک جاری رہے گی۔

پی ڈی ایم بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کیلئے کوئٹہ میں جلسہ کررہی ہے، لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو سالوں میں بلوچستان کی ترقی پر فوکس کیاہے جنوبی بلوچستان پیکج میں مختلف شعبوں کی ترقی کی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو شاید بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، پی ڈی ایم شایدبلوچستان میں ترقی وخوشحالی کاعمل سبوتاژ کرنے کیلئے کوئٹہ میں جلسہ کیاجارہاہے۔

11اکتوبر کے جلسے کیلئے رابطہ مہم کا فیصلہ،ناانصافیوں اور لاپتہ افراد کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ‘ مرکزی کمیٹی کے اراکین‘ ممبران پارلیمنٹ‘ ضلعی کابینہ اور سینئر دوستوں پر مشتمل اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا مہمان خاص پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ‘ اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مرکزی نذیر احمد بلوچ تھے۔

خضدار، بلز کی عدم ادائیگی کے نام پر 6فیڈرز بند، سینکڑوں کنکشنز منقطع، درجنوں ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار میں بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی، کیسکوں کی بڑے پیمانے پر کاروائی، خضدار میں 6فیڈرز بند، سینکڑوں کنکشنزمنقطع،و درجن بھر ٹرانسفارمرزغیر موثر کردیئے گئے، عوام بروقت بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو ممکن بنا کر قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش کریں،ایکسین کیسکو خضدار سیف اللہ جاموٹ کا اعلامیہ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار شہر و گردونواح اور تحصیلوں میں بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیسکوکی جانب سے کاروئیاں جاری ہیں۔

بلوچستان کے ملازمتوں کے کوٹہ میں بلوچستان پیکیج کو شامل کرنا افسوسناک ہے،قائمہ کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: ایوان بالاء اور سینیٹ کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے سینیٹ کی عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر دلاور خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔عملدرآمد کمیٹی اجلاس میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ کی جانب سے 26 اگست2020 کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں فیسیں کم کرنے،سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے 8جون 2020کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے۔

بلوچستان میں دنیا کی قدیم ترین تہذیب پائی جاتی ہے،وزیراعلیٰ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان نہ صرف وسیع وعریض رقبہ رکھتا ہے بلکہ یہاں دنیا کی قدیم ترین تہذیب بھی پائی جاتی ہے، صوبے میں بہت سے ایسے تاریخی مقامات ہیں جنہیں بھرپور انداز سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایسے تاریخی مقامات سیاحوں کے لئے پرکشش بنیں۔

مستونگ، کونگھڑھ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ بازار کے نواحی علاقہ کونگھڑھ روڈ پر کڑک قبرستان کے قریب ٹریکٹر نے ایک شخص کو کچل دیا۔ٹریکٹر میں سوار مزدور ٹریکٹر سے گرنے کے بعد ٹریکٹر کے نیچے آگیا جسے ٹریکٹر نے کچل دیا۔لاش ایک گھنٹے تک روڈ پر پڑی رہی مگر ایمبولنس موقع پر نہیں پہنچ سکا پولیس موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو ٹریکٹرسمیت تھانے لے گئے تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کا نواحی علاقہ کونگھڑ روڈ پر کڑک کے قبرستان کے قریب ٹریکٹر کے افسوسناک واقع پیش آیا۔