پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کو تمام سہولیات فراہم کرینگے، چوہدری سرور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے منسلک ہے صوبے کے وسائل کو بروئے کار لا یا گیا تو پاکستان ترقیافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے بلوچستان میں چار فلٹریشن پلانٹ کا آغاز کر دیا ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن اور پیار کرنے والے ہیں پنجاب کے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے۔

سماج کو پسماندہ رکھنے والوں کا مقابلہ قلم و کتاب سے کرنا ہوگا، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین وبی این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سماج کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کرنیوالوں کا مقابلہ قلم وکتاب کی طاقت سے کرنا ہوگا۔ بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کیلئے دنیا کی طویل ترین جنگ لڑرہے ہیں سات دہائیوں سے جاری اس کشمکش میں سائل وسائل کی جدوجہد ترک کی نہ کھبی پسپا ہوئے۔

بلوچستان میں سرمایہ کار دوست ماحول قائم کررہے ہیں،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام اور ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جن سے سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں اور ترغیبات ایک چھت کے نیچے مل سکیں اور وہ اعتماد کے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کرسکیں، حکومت کا کام بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی ہے۔

بی زیڈ یو طلباء کے سکالر شپ کو مسئلہ حل کیا جائیگا، گورنر پنجاب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعظم کے معا ون خصو صی و صو بائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند سے گور نر پنجاب چو ہد ری سر ور کی بہا ؤ الد ین زکر یا یو نیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے طلباء کی اسکالر شپ کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو تفصیلات کے مطابق بد ھ کو گور نر پنجاب چو ہد ری سر ور نے دورہ بلو چستان کے مو قع پر صو بائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند سے ملا قات کی۔

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد+کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ 11اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے جو کہ کوئٹہ کا عظیم الشان جلسہ ہو گا کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام سے اس عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی گئی اور کوئٹہ کے پارٹی کے تمام کارکنوں کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلسہ عام کو اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

لٹیروں کو سزادیئے بغیرقومی دولت برآمد نہیں ہوگی، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جب تک لٹیروں کو قرارواقعی سزااور ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت برآمد نہیں ہوگی حکومتی سطح پر بدعنوانی کاخاتمہ ہوگا اورنہ ہی ترقی وخوشحالی کے سفر میں مظلوم عوام کی شرکت ممکن ہوگی بلوچستان میں شاہراہیں تباہی وبربادی کا شکار تعلیمی ادارے میں تعلیم برائے نام،جبکہ حکومتی نااہلی وکرپشن کی وجہ سے روزگار برائے فروخت ہیں۔

ڈیرہ مراد جمالی،انڈسٹریز کے قیام سے ترقی ہوگی،کمشنر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی میں انڈسٹریزکے قیام سے علاقے میں ترقی کا ایک دورشروع ہوگا بیروزگاری میں کمی کے ساتھ ساتھ نئے کارخانوں کے قیام سے ہنر مند افرادکی بہتراندازمیں حوصلہ افزائی ہوگی بلوچستان حکومت انڈسٹریز کے قیام میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے حکومت کا یہ قدم غربت کے خاتمے میں ایک بہترین سنگ میل ثابت ہوگا۔

جام کمال کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یکے بعد دیگر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ صوبے میں ڈویلپمنٹ کے بیشتر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

فلور ملز نے آٹے بحران کی پیشن گوئی کر دی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں اگلے ماہ آٹے کے بحران کی پیشنگوئی کردی۔پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے اگلے ماہ میں آٹے کا شدید بحران آنے والا ہے۔ لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں خطاب کرتے ہوئے عاصم رضا نے کہا کہ اس وقت ملک میں 30 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔

جامعہ بلوچستان اور آئی آر ڈی کے مابین مفاہمتی یاداشت کا سمجھوتہ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ(IRD) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان اوراسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے باہمی رضا مندی کے تحت دستخط کئے۔اور دونوں اداروں کے سربرہاں نے باہمی سمجھوتے کے کاپیوں کا تبادلہ خیال کیا۔