عوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں، آغا شکیل درانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ عوام نے پسماندگی اور غربت کے طویل دور کو پرکھنے کے بعد اب سابق روایتی جماعتوں سے مایوس ہو کر مخلص جماعتوں کی جانب رجوع کررہے ہیں۔ماضی میں عوام کے ووٹ کی بڑے پیمانے پر بے توقیری کی گئی، عوام کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پھر کبھی بھی عوام کی خبرنہیں لی گئی۔

اسد اچکزئی کو بازیاب کرایا جائے، اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ لورالائی ڈویژن کو وزیر اعلی نے ہمارے مطالبے پر اسکی منظوری دی ہے اور کریڈ ٹ کا حق بھی ہماری پارٹی کو ملنا چاہیے اسکے لیٹر پیڈ بھی ہمارے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش بھی ہمارے خلاف ایک سازش تھی لیکن ہماری جدوجہد کی وجہ سے ہمیں بارڈر کھولنے میں کامیابی ملی۔

خاتون ٹک ٹاک اسٹار کو لائیواسٹریمنگ کے دوران سابق شوہر نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

Posted by & filed under بین الاقوامی, پاکستان.

بیجنگ: چین کی معروف خاتون وی لاگر کو ان کے سابق شوہر نے اس وقت پٹرول چھڑک کر نذر آتش کردیا جب وہ سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں 30 سالہ ٹک ٹاک اسٹار لامو 14 ستمبر کو لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں کہ ان کے سابق شوہر نے پہلے چاقو کے وار کیئے اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی بریفنگ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پرکمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت مختلف شاہراہوں کی توسیع سڑکوں کی تعمیر، اسپورٹس گراؤنڈ،جن میں سریاب روڈ، لنک بادینی سریاب روڈ،لنک روڈ اسٹران بائی پاس ٹو سریاب روڈ نزد ریڈیو پاکستان، جوائنٹ روڈ،ایرپورٹ روڈ سبزل روڈاور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کروایا گیا۔

بادینی ٹریڈ ٹرمینل کو فعال،لوگوں کو سہولیات کی فراہم کی جائیگی،کسٹم ایف سی حکام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کسٹم اور ایف سی حکام نے کہا ہے کہ بادینی ٹریڈ ٹرمینل پر تجارت کے حوالے سے عملی اقدامات کو یقینی بناکر بلوچستان کے تاجروں اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات دی جاسکتی ہیں تمام ادارے ٹرمینل پر تاجروں کو امپورٹ، ایکسپورٹ کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہیں کسٹم حکام نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تمام اداروں کے حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔

نواز شریف اپنے نظریے پر قائم رہے تو تحریک کامیاب ہوگی، سیاسی رہنما ء

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف اپنے نظریے پر قائم رہا تو اپوزیشن کا تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ہمیشہ کیلئے غیر جمہوری قوتوں کا بالادستی ختم ہوگا یہ تحریک نا اہل حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی نیب کو ا ستعمال کر کے ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا ہے حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ملک خوشنما نعروں سے نہیں چلتی ہے بلکہ قوم حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے منتظر ہیں اپوزیشن کا کوئٹہ میں جلسہ صرف این آر او اور چوری کا پیسہ بچانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر نواز خان ناصر کی قیادت میں دُکی کے وفد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی،وفد میں ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور علاقے کے معتبرین نے شرکت کی،وفدنے وزیراعلیٰ کو ضلع دکی کے مسائل،سڑکوں کی تعمیر اوردیگر متعلقہ امورپربات چیت کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔

اسد اچکزئی کے اغواء کیخلاف اے این پی کا احتجاج جاری، قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند رہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسدخان اچکزئی کے مبینہ اغواء کاری کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری شاہراہ تیسرے روز بھی بند رہا جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری نے بھی شاہراہ پر موجود ہڑتال کے شرکاء سے اظہار یکجہتی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی درہ خوجک جاکر ہڑتال پر بیٹھے ہوئے شرکاء سے اظہار یکجہتی کا اظہار جب تک اسدخان اچکزئی کو رہانہیں کیاجاتااس وقت تک شاہراہ بند رہے گا۔

جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز سمیت درجنوں بی آر سی دو سال سے بند پڑے ہیں، ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج، لورالائی میڈیکل کالج، درجنوں بی آر سی کالجز، گوادر سمیت تعلیم اور مستقبل کے تمام منصوبہ دو سال سے بند پڑھے ہیں تعلیم قوموں کی ترجیح ہونی چاہیے لیکن بلوچستان میں ایسا کچھ نظر نہیں آرہا گلوبل پارٹیز شپ کے تحت محکمہ تعلیم کے اساتذہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

سینٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، مائنز ورکرز کو سہولیات نہ دینے پر چیف سیکرٹری بلوچستان طلب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے بلوچستان میں مائنز ورکرز کو سہلویات فراہم نہ کرنے اور مائنز انسپکٹرز کو سال گذرنے کے باوجود تنخواہ نہ دینے پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری مائنز اور سیکرٹری لیبر کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔ کمیٹی نے لاکڑا کول کمپنی کے کارکنوں کو چار ماہ سے تنخواہ نہ دینے اور ان کے مستقبل کے بارے میں اگلے اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی۔