18ویں ترمیم صوبوں کے حقوق کی ضمانت ہے، رول بیک نہیں ہونے دینگے، بلوچستان سیاسی جماعتیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری کے حل کے لئے آئین پر عملدرآمد ناگزیر ہے ہم نے اپنے دور میں صوبے میں لائی جانے والی تمام سکیمات بارے موثر اقدامات کئے اٹھارویں ترمیم ہماری جائیداد ہے اس کو لینے کے لئے طاقت کی ضرورت ہے۔

ختم نبوت کانفرنس، اہم تبدیلیوں کا باعث ہوگا‘ حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع نے کہا کہ 25اکتوبر کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے اسلامی شناخت کا خاتمہ کرنے والوں کا خاتمہ ہوگا کٹھ پتلیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ہماری تحریک کا حصہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو جعل سازی کے ذریعے تباہ وبرباد کرنے والے حکمرانوں کے پاس کارکردگی دکھانے کی بجائے سازشوں اور انتقامی کاروائیوں کے سوا اور کچھ نہیں،جمعیت بلوچستان کے زیرِ اہتمام 25اکتوبر کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوکر حکمرانوں کی قادیانیت نوازی۔

شفیع محمد لہڑی کو خراج عقیدت پیش، پارٹی کے چھ نکات پر عملدرآمد ہو تو بلوچستان کے مسائل حل ہونگے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مرحوم شفیع محمد لہڑی عرف ادا بابے ثابت قدم‘ بی این پی کے عظیم رہنماء تھے ان کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا 11اکتوبر کے جلسہ عام میں عوام شرکت کر کے قوم دوستی‘ وطن دوستی کا ثبوت دیں کوئٹہ و بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کر کے باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کریں ان خیالات کا اظہار پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری‘ جاوید بلوچ‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ‘ ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی‘ طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی‘ حاجی ابراہیم پرکانی‘ سراج لہڑی نے حاجی فاروق شاہوانی کی رہائش گاہ پر مرحوم شفیع محمد لہڑی عرف ادا بابے کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مسلم لیگ (ن) ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہے، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک بلخصوص بلوچستا ن کو مسائل کی دلدل سے نکال کر انکے آئینی، جمہوری حقوق فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، 11اکتوبر کو پارٹی کے تمام کارکن کوئٹہ کے جلسے میں بھر پور انداز میں شرکت کر کے جلسے کو کامیاب بنائیں،نا اہل حکومت جتنی بھی کوشش کر لے وہ کوئٹہ کے جلسے کو پی ڈی ایم اتحاد کو ناکام نہیں بنا سکتی۔

ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ سی پیک کا اصل والی وارث کون ہے،اسلم بھوتانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

گوادر: ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ سی پیک کا اصل والی وارث کون ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے جس کے بھی پاس جا وہ دوسروں پر زمہ داری ڈال دیتی ہے،گوادر کی ترقی کا واحد حل یہ ہے کہ تمام مسائل کا حل ایک ہی ادارے کے پاس ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

حکمرانوں نے مکران کے عوام کو ڈاکوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،بام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی آرگنازر شہباز طارق بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں نے پنجگور سمیت مکران بھر کے عوام کو چوروں اور ڈاکوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ جو قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ بلوچ عوامی موومنٹ پنجگور کے ممبر ضلعی آرگنازنگ کمیٹی کے ممبر محمد سعید بلوچ اور منظور احمد بلوچ سے گفتگو کے دوران کررہے تھے۔

بی این پی نے مجموعی قومی مفادات کی خاطر پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کیا ہے، بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر اقبال بلوچ کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمد بلوچ پریس سیکرٹری ناصر زہری آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ سابقہ زونل صدر عاطف بلوچ بلوچ یونیورسٹی آف بلوچستان یونٹ کے آرگنائزر فیصل بلوچ، سینئر ممبر شاہ زیب بلوچ ایگریکلچر کالج کے یونٹ سیکرٹری کامران بلوچ،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جان زیب بلوچ۔

کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ کے فیصلہ کن ثابت ہوگا،علی مدد جتک

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ کے فیصلہ کن ثابت ہوگا، حکمرانوں کی الزام تراشیوں اور انتقام کی سیاست کے باوجود ملکی عوام پی پی کے ساتھ ہے، تبدیلی سرکاری نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کا طوفان مسلط کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11اکتوبر کے جلسے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پی ڈی ایم کو حقیقی جمہوری پارٹیوں نے تشکیل دی ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں نے جمہوریت کی بقا و بحالی کی جدو جہد کا منظم متحرک راہ متعین کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تشکیل کی۔پی ڈی ایم ملک میں تاریخی تحریکوں ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرع غیر جمہوری عناصر کے خلاف ملک گیر تحریک بن کر ملک کو آئین و قانون کی حکمرانی کی طرف گامزن کرے گا۔

صوبائی کمیونیکشن ٹاسک فورس کو مزید بہتربنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ڈاکٹر شاکر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہیلتھ ایجوکیشن سیل محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسف کے تحت صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس کا اجلاسہ ہفتہ کو ڈی جی ہیلتھ آفس کے کانفرنس روم میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سیل ڈاکٹر ناصر علی بگٹی،یونیسیف کے کمیونیکشن آفیسر زوہیب قاسم، کورونا وائرس سیل بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سرمد سعید خان،ایچ آئی ایم ایس کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر داود کاسی۔