وفاق بلوچستان کو زراعت کے شعبہ میں معاونت فراہم کرے، زمرک اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، حکومت زراعت کے شعبہ میں جدت اور سائنٹفک بنیادوں پر زراعت کی فروغ کے لیے محدود وسائل کے باوجود نمایاں اقدامات اٹھارہی ہے، وفاق بلوچستان کو زراعت کے شعبہ میں خصوصی معاونت فراہم کرے تو یہ شعبہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

سندھ کے صحافی ہریش کمار کسمپرسی میں زندگی گزارنے پر مجبو ر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ٹنڈو الہیار: سندھ کا صحافی ہریش کمار بیماری کے سبب بھیک مانگنے پر مجبور؛مختلف اخبارات میں نیوز ایڈیٹر؛اسکرپٹ رائٹر’سمیت 300سے زائد کالم لکھنے والا صحافی ذلت کی زندگی گذارنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق شعبۂ صحافت کو 25سال دینے والے سندھ کے معروف صحافی کالم نویس ہریش کمار گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور جب کہ حکومت سندھ اور محکمہ ثقافت کی جانب سے بھی مکمل طور پر نظر انداز کردئیے گئے۔

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف حکومت حرکت میں آئے گی،ضیا ء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جمہوری احتجاج‘ جلسہ سب کا حق ہے تاہم قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف حکومت حرکت میں آئے گی بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے کوئٹہ میں جلسہ منعقد کرنے والوں کو اپنے صوبوں کی عوام نے مسترد کر دیا ہے ان کا جلسہ ملک کی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ ثابت ہوگا۔

تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی ہدایت پر کورونا سیل محکمہ صحت بلوچستاں کے آفس میں ایکاسس پاکستان کے ساتھ میٹنگ ھوی جس میں کورونا وائرس سیل کے سربراہ ڈاکٹر سرمد سعید خان,ڈپٹی ڈاریکٹر کورونا وارس سیل بلوچستان ڈاکٹر ظہیر احمد کاکڑ،ایکاسس ٹیم لیڈر بلوچستان جہانگیر بازی اور ایکاسس کوارڈنیٹر فاطمے نے شرکت کی میٹنگ میں بلوچستان کے تمام سرکاری و پرایویٹ تعلیمی اداروں میں کی کورونا وارس کے مریضوں کی ٹریسنگ۔

بلوچستان مسلم لیگ ن کا دوسرا گھر ہے،کوئٹہ کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، نواز شریف

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا، جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار، کارکن، کوئٹہ اور بلوچستان کے باشعور اور جمہوریت پسند عوام،مسلم لیگ(ن) کے خیرخواہ اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں میں چاہتا ہوں کہ کوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) واضح نظر آئے۔

پی ڈی ایم کا11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ منسوخ،جے یو آئی کا 25 اکتوبر کا جلسہ بھی ملتوی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی پرواز اڑان بھرنے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگی پی ڈی ایم کا11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ منسوخ جبکہ جے یو آئی (ف) کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی پرواز نے اڑان بھرنے سے پہلے ہی ہچکولے کھانا شروع کر دیے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد کرپشن بچاؤ تحریک ہے، حکومت جلسے میں کوئی خلل نہیں ڈالے گی، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو کوئٹہ میں مسترد شدھ جماعتوں کا فلاپ شو ہونے جارہا ہے حکومت جمہوری اور آئینی حقوق پر یقین رکھتے ہوئے جلسے میں کوئی خلل نہیں ڈالے گی البتہ اگر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئیگا، پی ڈی ایم در اصل کرپشن بچاؤ تحریک ہے جو غیر ملکی اور ملک دشمن ایجنڈے پر کار فرما ہے۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہے، اعظم ماندائی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی منعقد ہوا۔اجلاس میں آل پارٹیز اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء حاجی منظور احمد مینگل،حافظ عبداللہ گورگیج جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمان مینگل،جمعیت نظریاتی کے مفتی فدا الرحمان ریکی،نیشنل پارٹی کے وکرم بلوچ، رخشان فورم کے سربراہ کامریڈ جمیل بلوچ زمیندار ایکشن کمیٹی کے نائب صدر دوئم حاجی میر رسول بخش مینگل۔

مسائل کا حل قوم کی خوشحال پارلیمنٹ کی بالادستی میں پوشیدہ ہے، کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ تمام مسائل کاحل اورقوم کی خوشحالی ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی میں پوشیدہ ہے روز اول سے چھوٹے صوبوں کونظرانداز کیاجارہاہے جس کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو کچھ خودمختاری ملی مگر بااثر حلقوں کو یہ بھی قبول نہیں اس لیے وفاق ترمیم کو رول بیک کرناچاہتا ہے۔