عوام سامراجی سازشوں پر کان نہ دھریں،منظور گچکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنازر و سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر میر منظور احمد گچکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیاست دانوں پر غداری کیالزامات لگانا اسٹیبلشمنٹ کا پرانا وطیرہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مقتدرہ نے ہردور میں سیاسی رہنماں کو غدار گردان کر بلیک میلنگ کی بنیاد روز اول سے ڈال رکھی ہے۔

بلوچستان کے عوام کو انکے ساحل سے محروم کیا جارہا ہے،امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے پاکستان آئی لینڈز ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے صدارتی آرڈیننس کے قیام کو بلوچستان کے ساحل کو ہتھیانے کا توسیع پسندانہ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان کے عوام کو انکے ساحل سے محروم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے جس کے بعد بلوچ عوام اور عام آدمی ساحلی علاقوں میں جانے سے قاصر ہونگے۔

صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، میرجان محمدجمالی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: سابق وزیراعلی بلوچستان و ایم پی اے اوستہ محمد گنداخہ میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے میں عوام کو زندگی کے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اپنے حلقے انتخاب میں مختلف اسکمیات پر کام جارہی جن کی تکمیل سے عوام کو فائدہ ہوگا پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے محکمہ۔زرعت کو چاہئے کہ وہ چاول کے علاوہ کم پانی پر کاشت ہونے والے فصیلوں کے طرف کاشتکاروں کو راغب کریں۔

پلانی گھنہ میں آگ لگنے سے درجنوں کھجورکے باغات کو نقصان پہنچا،ڈی سی کیچ الیاس کبزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: پلانی گھنہ کے نخلستان میں آتشزدگی اچانک لگنے والی آگ سے کھجور کے باغات کو سخت نقصان پہنچا۔گزشتہ روز گھنہ پلانی میں کھجور کے درختوں کو آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے نخلستان میں پھیل گئی جس کی لپیٹ میں آکر درجنوں درختوں کو نقصان پہنچا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی نے میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ ٹیم کو آگ بھجانے کے لیے جائے وقوعہ روانہ کردیا۔

شیخ رشید کی مثال بیگانی شادی میں عبداللہ مستانہ کی ہے،حافظ حمداللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی مثال بیگانی شادی میں عبداللہ مستانہ کی ہے جو لوگ کل انہیں چھپڑاسی رکھنا بھی عار سمجھتے تھے آج یہ انہی لوگوں کا ترجمان بنا بیٹھا ہے انکی حیثیت میدان سیاست میں بارہویں کھلاڑی کی ہے جنہیں مقتدر قوتیں بوقت ضرورت تو استعمال کرتے ہیں مگر اعتماد نہیں کرتے۔

اپوزیشن کا کوئٹہ میں جلسہ صوبے میں ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،بابریوسفزئی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے اپوزیشن کے اتحاد کا کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کرنے کے فیصلے کے پیچھے اور مقاصد چھپے ہوئے ہیں نیب اور کرپشن زدہ رہنماوں کو بچانے کے لئے ان کو لاہور یا کراچی میں جلسہ کرنا کیوں یادنہیں پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ دراصل اپوزیشن سی پیک اور بلوچستان میں جاری ترقی کے سفر کو سبوتاڑ کرنا چاہتی ہے۔

افریقی ممالک کے ساتھ ہونیوالی ویب نار توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی،فرمان زرکون

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بور ڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ ہونیوالی ویب نار توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی،پہلی مرتبہ بلوچستان حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے اس قسم کا اقدام اٹھایا گیاہے جس میں افریقی ممالک کے اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا، ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور بلوچستان میں معدنیات، سیاحت، جدیدزراعت اور دیگر شعبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، اے ڈی سی گوادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوادر حمود الرحما ن نے کہا ہے کہ بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کی کامیابی میں بھرپور کردار اداکریگی صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران قومی پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولیو مہم کی تیاری اور خدمات سرانجام دینے والے افسران کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پنجاب کی جامعات میں بلوچستان کوٹہ، اسکالرشپ کو بحال کیا جائے، بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کابینہ کا اجلاس زیر صدارت اوستہ محمد زون کے صدر احسان بلوچ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بلوچ تھے اجلاس میں تنظیمی امور علاقی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور سیشن کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اجلاس سے بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بلوچ، احسان علی تنیو، تیمور خان رند، لال محمدبلوچ،محس بلوچ، نوید حسین لانگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار کا 23 واں مرکزی کونسل سیشن سنگ میل ثابت ہوگا۔ تمام ممبران جوش و جذبے کے ساتھ تیاریاں کر رہے ہیں۔

اپوزیشن نے حکومت اور ان کے پشتی بانوں کوچکرا کے رکھ دیا ہے، حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو قیادت اور سربراہی دینے کے بعد نیب کے ریفرنسز کے حوالے سے”کوالیفکیشن“میں جو کمی تھی وہ بھی پوری ہوگئی اس لیے اب ریفرنسز کا حتمی فیصلہ بھی آگیا، نیب کا یہ اقدام ”کھسیانی بلی کھمبا نوچے“کے مترادف ہے۔