چاغی: رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کی اس موقع پر سابق ایم این اے رف مینگل، سردار عبدالخالق نوتیزئی ودیگر بھی موجود تھے۔
Posts By: نیوز ایجنسی
فلپائن میں مسجد پر دستی بم حملہ، 2 افراد جاں بحق
منیلا: جنوبی فلپائن کی مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
میڈیکل کالجز کے داخلوں میں کوٹہ سسٹم ختم کر نے کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او پجار
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی انتظامیہ کی طرف سے منسلک میڈیکل کالجز،تربت میڈیکل کالج ،خضدار میڈیکل کالج،بولان میڈیکل کالج اور لورالائی میڈیکل کالج داخلہ کے طریقہ کار کو کوٹہ سسٹم سے ختم کرکے صوبائی میرٹ پر دیا گیا ہے جو قابل مذمت عمل ہے اور تعلیم دشمن اقدام ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
سی پیک کیخلاف سازشوں کو ناکام بنائینگے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان اور پاکستان کے لئیے نہایت اہمیت کا حامل ہے سی پیک کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔
بلوچستان ، مسافر بسوں پر ڈیزل و پٹرول لے جانے پر پابندی عائد
کوئٹہ: صوبائی وزیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی ٹرانسپورٹیشن انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جسکی کسی بھی طور اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسکی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے ۔
جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کیلئے مسودہ تیار کرلیا ہے ،شیری مزاری
اسلام آباد : انسانی حقوق کی وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وزارت نے جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کیلئے مسودہ تیار کرلیا۔
بلوچستان حکومتی کمیٹی کا اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات بلوچستان کے معاملات کو ملکر چلانے کی دعوت
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرا یڈووکیٹ کی زیر صدارت ان کے چیمبر میں اجلاس منعقد ہوااجلاس میں حکومتی کمیٹی کے 2ارکان صوبائی وزراء ظہور بلیدی ،اسد اللہ بلوچ جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے علاوہ ملک نصیر شاہوانی ،ثناء بلوچ ،حاجی نواز کاکڑاور میر محمد اکبرمینگل شریک ہوئے ،حکومتی کمیٹی کے ا رکان نے بلوچستان کے معاملات پر حزب اختلاف کو حکومت کی طرف سے اعتماد میں لینے کا پیغام دیا ۔
سی پیک کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ،برازیلی سفیر
کوئٹہ : پاکستان میں متعین برازیل کے سفیر کلوڈیولینس(Claudio Line)نے کہا ہے کہ برازیل سی پیک کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتاہے اسے جہاں پاکستان کے دوسرے ممالک سے تجارتی روابط مضبوط ہوں گے وہی برازیل کے ساتھ اس کا تجارتی حجم بڑھے گا،پاکستانی دستکاریوں، کھیل کے سامان، قالین، فریش وڈرائی فروٹ اور دیگر کا کوئی ثانی نہیں تاہم پاکستانی صنعتکاروں اور تجارت سے وابستہ افراد کو اس وقت ان کے محنت کا صحیح پھل ملے گا ۔
سی پیک کے تحت گوادر میں ابتک 250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ، چین
اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر پورٹ میں اب تک 250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، 5جدید نئی کرینیں نصب کی گئی ہیں، دو لاکھ 20ہزار گیلن صاف پانی روزانہ فراہم کیا جارہا ہے،گوادر میں سیویج ڈسپوزل سسٹم اور کارگو ہینڈلنگ کے لئے آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔
گوادر انڈسٹریل زون میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے ، جمعہ خان بادیزئی
کوئٹہ : ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی، سنئیر نائب صدر صلاح الدین خلجی اور نائب صدر یسین رئیسانی و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر انڈسٹریل زون میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کر کے اس کی الاٹمنٹ حقیقی صنعتکاروں کو کی جائے بلکہ تحقیقات میں بھی تیزی لائی جائے ۔