حکومت بلوچستان تقرر و تبادلوں میں عدالت عظمی کے فیصلوں کی پاسداری کرے ، ہائیکورٹ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہاکہ حکومت بلوچستان تقرری اور تبادلوں کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے، انیتا تراب ، کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے سے بعض رہے جونیئرز آفیسران کو اہم عہدوں پر لگانے سے ریاستی معاملات کا بہتر طریقے سے چلانا ممکن نہیں ۔ایک آفس میں بیٹھ کر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی چیف آفیسر کے تبادلے کی مخالفت کرتا ہے ۔ جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے آفس میں بیٹھ کر وہی آفیسر اپنے دستخط سے اسی اہلکار کو تبدیل کرتا ہے جس کے تبادلے کی وہ مخالفت کرچکا ہے ۔جوکہ مضحکہ خیز ہیں

سوشلزم درندگی ہے جمعیت کا رکن اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے تیار رہیں اب یہ نافذ ہوکر رہے گا، مولانا غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان.

خانوزئی: جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت کے کارکن اسلامی نظام کے نفاذکے لئے زہنی طورتیاررہے،اب یہ نافذہوکررہے گا،شوسلرزم درندگی ہے، گوادرکاشغرروٹ کوتبدیل کرنے نہیں دیں گے،قوم پرستوں نے ڈیورنڈلائن کی کھدائی کاٹھیکہ لیکراپنانظریہ بیچ دیا،قوم پرستوں کی سیاست افغانستان میں امریکی شکست کے ساتھ دفن ہوئی،جمعیت تاقیامت قائم اورمستحکم رہے گی،ان خیالات کااظہارمرکزی جنرل سیکرٹری،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن، مولانا فیض محمد، ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ حسین احمد،سیدمحمدفضل آغا،مولاناامیرزمان،مولاناولی محمدترابی،حاجی محمداسماعی کاکڑ،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،صاحبزادہ کمال الدین

گوادر فری زون، زمین کے مالکوں کو رقم کی ا دائیگی نہ ہوسکی ،سینٹ کمیٹی میں انکشاف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت خطے بھر کیلئے گیم چینجر اقتصادی راہداری کے اہم ستون گوادر میں فری زون کی مد میں حاصل کی جانے والی زمین کے مالکوں کو تاحال حکومت کی جانب سے رقم نہ دی جاسکی جبکہ کراچی ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ کی فیزیبلٹی رپورٹ ٹھیک نہ ہونے کے باعث قوم کے اربوں روپے ضائع ہورہے ہیں جمعرات کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کا پہلا اجلاس سینیٹر محمد علی خان سیف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا

عصمت اللہ اور ان کے ساتھی کی بازیابی خوش آئندہے،مولانا واسع

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سابق نائب ناظم قبائلی شخصیت و ٹھیکیدار مغوی عصمت اللہ اور انکے ساتھی کی با حفاظت رہائی پر خدا کے مشکور ہیں ۔ان کی رہائی میں کردار ادا کرنے والے شخصیات کے مشکور ہیں ۔ان کے اغواء اس بات کی دلیل کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ان کو دن دیہاڑے اغواء کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت بدامنی کے خاتمے کی بلند و بانگ دعوے کرتی ہیں

نیشنل پارٹی کی حکومت پر تنقید کرنیوالوں کی کارکردگی سے عوام بخوبی واقف ہے ، نوشکی میں جلسہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

نوشکی: نیشنل پارٹی اوربی ایس او پجار نوشکی کی جانب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہیدڈاکٹر یسین بلوچ کی یادمیں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تعزیتی ریفرینس منعقد کیاگیا جس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کیا تعزیتی ریفرینس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن خیربخش بلوچ،ضلعی صدر فاروق بلوچ،جنرل سیکرٹری میرظاہرخان جمالدینی،نائب صدرمجیب بلوچ،میرعبدالرحمان لانگو،بی یس او پجار کے زونل پریس سیکرٹری فیصل بلوچ،بیبرگ بلوچ جمیل احمد مینگل اورغمخوار حیات نے شہیدڈاکٹر یسین بلوچ

افغانستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالے آج خود اسکا شکار ہیں ،پشونخوا میپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی نائب صدر رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان نے کراچی سبزی منڈی اور قصبہ کالونی میں پارٹی کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ قوتوں نے ہمیشہ بحیثیت ملت پشتونوں کے ساتھ ملک میں امتیازی سلوک روا رکھا ہے اور پشتونوں کو ملک میں قومی وحدت ، ملی تشخص کے قیام ، قدرتی وسائل پر واک واختیار سے محروم کرکے انہیں بدترین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورکیا ہے

بلوچستان حکومت نے غیر قانونی رہائش پذیرافغان مہاجرین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کو ئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پررہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ نے مہاجر کیمپوں سے باہر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے کی ہدایت دے دی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کے حوالے سے ایک اجلاس سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں پولیس

گوادر میں انٹری کارڈ کو ضروری قار دینا مقامیوں کو بے دخل کرنیکی سازش ہے ، بلوچ سرزمین پر مکمل اختیار و حق ملکیت کو تسلیم کیاجائے، اخترمینگل ،اسرارزہری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر بی این پی (عوامی ) کے سربراہ سینیٹر میر اسرار اللہ زہری نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی مجموعی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کے مجموعی قومی مفادات ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں اس حوالے سے ہمیں باہمی روابط کو ترجیح دینی ہوگی کیونکہ بلوچوں کو جو مسائل درپیش ہیں ان کے لئے قریبی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے وقت و حالات کا تقاضا بھی یہی ہے

ترقی و خوشحالی کے مخالف نہیں، حقیقی معنوں میں بلوچوں کیلئے ہی ترقی ہونی چاہیے ،بی این پی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کا قومی کونسل سیشن 28-29 نومبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کریں گے جس میں بلوچستان سمیت مجموعی سیاسی صورتحال تنظیمی امور اور بین الاقوامی سیاست پر سحرحاصل بحث کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قومی کونسل سیشن ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب بلوچوں کو مردم شماری اور خانہ شماری کے ذریعے بلوچ وطن میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کی غیرقانونی آبادکاری اور گوادر میگاپروجیکٹس کے حوالے سے

بلوچستان کو قربانی کا بکرا بنانے کا وقت گزر چکا ،کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کرینگے،سردار یا ر محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اب وہ وقت گزر گیا جب بلوچستا ن کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا تھا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سلگتے مسائل کا خاتمہ کرے گی کارکن اپنے اختلافات کو پس پردہ ڈال کر پارٹی کو مضبوط و فعال بنائیں عمران خان کا پیغام بلوچستان کے کونے کونے میں پہنچایا جائے بہت جلد بلوچستان کے کونے کونے میں پارٹی انتخابات ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکر ماڑی ڈھاڈر میں مرکزی رہنما وسابق صوبائی صدر قاسم سوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا