افغان مہاجرین کے ووٹوں سے اورٹھپے مار کر جیتنے والے بی این پی کو ختم نہیں کرسکتے ،میگا پروجیکٹس سمیت ساحل ووسائل پر مکمل اختیار تک کوئی منصوبہ قبول نہیں، اختر مینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جنرل مشرف جیسے لوگوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کوختم نہیں کیاتوافغان مہاجرین کے نام پرووٹ لینے والے یاٹھپے لگانے والے کبھی بھی بی این پی کوختم نہیں کرسکتی گوادرسمیت بلوچستان میں جاری تمام میگاپروجیکٹس سرزمین کے ساحل وسائل کامکمل

جنگل پیر علی زئی میں اراضی تنازعہ، دوقبائل میں خونی تصادم ،تین افراد جاں بحق

Posted by & filed under بین الاقوامی.

قلعہ عبداللہ: جنگل پیرعلیزئی میں دوقبائل کے مابین زمین کے تنازعے پر رات بھر لڑائی ،راکٹ لانچر ز اور دیگر اسلحے کا آزادانہ استعمال ، لوگ گھروں میں محصور،3افرادجاں بحق ،7زخمی ،علمائے کرام اور عام لوگوں کی کاوشوں سے جنگ بندی،ایف سی کی ایک مہینے کیلئے تعیناتی ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے

حکومت کی جانب سے بلوچستان میں آٹھ ہزارافراد کی گرفتاری کا انکشاف ہمارے موقف کی تائیدہے بی این ایم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں بے شمارکارروائیاں اور اغواء نماء گرفتاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان میں 9 مہینے میں18 سو سے زائد کارروائیوں میں ساڑھے 8 ہزار افراد کی اغواء نما گرفتاری اور 204 کو قتل کرنے کا اعتراف بوکھلاہٹ

براہمدغ بگٹی سے مذاکرات کیلئے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، سرفراز بگٹی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات خوش آئند اقدام ہے تاہم اس سلسلہ میں مجھ سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی

فہرستیں مانگی گئی ہیں لاپتہ افراد سے متعلق جلد عوام کو خوشخبری دیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ مری معاہدہ ایک حقیقت ہے مدت کی توسیع ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی بلوچستان کے حالات کوبہترکرناہماری ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے محمودخان اچکزئی اور میرحاصل بزنجو کے ملاقاتوں کاہمیں عمل نہیں ہے تاہم اخبارات میں ضرور پڑھاہے

نواب ثناء زہری اور ظفر اللہ جمالی میں ملاقات ،خان قلات سے مذاکرات کیلئے گرینڈ جرگہ پر صلاح ومشورہ

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری اور سابق وزیر اعظم پاکستان و بزرگ سیاستدان میر ظفراللہ خان جمالی کے درمیان بدھ کے روز کوئٹہ میں ون ٹوون ملاقات ہوئی ۔ دونوں قومی رہنماؤں کے درمیان ملکی صوبائی علاقائی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

حکمران برسراقتدا ر آکر نواب بگٹی کے قاتلوں کو کہڑے میں لانے کا وعدہ بھول گئے‘جمیل بگٹی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: نواب محمداکبرخان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبربگٹی نے کہاہے کہ برسراقتدارآنے سے پہلے موجودہ حکمرانوں نے نواب اکبربگٹی کے قاتلوں کوکٹہرے میں لانے کاوعدہ کیاتھالیکن حکمران اپنا وعدہ بھول چکے ہیں

بنگالیوں کی طرح بلوچوں کو بھی الگ کیاجارہا ہے ،ساحل وسائل پر اختیاردیئے بغیر گوادر کاشغر منصوبہ قبول نہیں، اخترمینگل

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہاہے کہ گوادرکاشغراقتصادی راہداری کے منصوبے کوتبدیل کیاگیاتویہ انتہائی خطرناک اوربھیانک صورتحال اختیارکریگی یہاں حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے بنگالیوں کوالگ کیااب باری باری بلوچوں اورپشتونوں کوبھی الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں

بلوچستان میں قیام امن کیلئے ڈیتھ اسکواڈکو لگام دینا ضروری تھا،،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے مزاحمت کاروں کو کچلنا مسئلہ کا حل نہیں سیاسی مسائل کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کی بڑی وجہ ڈیتھ اسکواڈ تھے جن کا تدارک کردیاگیا ہے

بی این پی کا الیکٹرانک میڈیا کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے الیکٹرونک میڈیاسے بائیکاٹ کے اعلان کافیصلہ واپس لے لیااوربلوچستان میڈیاایکشن کمیٹی کی جانب سے بی این پی کی قیادت کویقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ بی این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کومناسب کوریج دیاجائے گابلوچستان کے مسائل کوبھی الیکٹرونک میڈیاکے ذریعے اجاگرکیاجائے گا