کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدرمیرمحمدصادق عمرانی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کاخان آف قلات کے ساتھ مذاکرات ایک ڈرامہ ہے افغانستان اورپاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہی بلوچستان کی ترقی کاضامن ہے موجودہ حکومت عوام کی امیدوں کی بجائے اپنے کرپشن میں لگے ہوئے ہیں
Posts By: نیوز ایجنسی
بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت حاصل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،سینٹ میں حکومت کا جواب
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے سینٹ کوبتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ٗ دہشت گردی کی وجہ سے غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کی آمد کم ہو گئی تھی ٗ صورتحال بہتر ہو رہی ہے،
پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات ٗنوازشریف نے اقتصادی راہداری بارے بھارتی تحفظات مسترد کردیئے
اوفا، روس: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پا ک چین اقتصا دی راہداری منصوبے پر بھا رتی تحفظات کو مسترد کر تے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے سے صرف پاکستان کو نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا ، اس منصوبے کو کسی طور پر بھی ختم نہیں کیا جاسکتا،بھارتی خفیہ ایجنسی
لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف ملازمین کا دوسرے روز بھی دھرنا جاری
اوتھل : لسبیلہ زرعی یونیورسٹی اسٹاف ایسوسی ایشن کے ملازمین کا دوسرے روز بھی یو نیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج و دھرنا جاری دفتری امور کا بائیکاٹ جائز مطالبات کے حل کیلئے ملازمین دھرنے پر بیٹھ گئے لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ملازمین کو رمضان کے ماہ مقدس میں ملازمین کو تنگ کرکے اسٹاف ایسوسی ایشن لوامز کو اپنے جائز حقوق سے دستبردار کرائینگے
کوئٹہ ، سیکرٹری صحت کا پولیو وائرس کیس کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی
کوئٹہ : سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے کوئٹہ میں پولیو وائرس کیس کی تفتیش مکمل نہ ہونے پرپر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او )،بین الاقوامی ادارے صحت اور کامنٹ (COMNet)کے علاقائی افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے
افغان حکومت طالبان مذاکرات سے پورے خطے میں امن قائم ہوگا ،پشتون سیاسی ،رہنماؤں کا خیر مقدم
کوئٹہ: بلوچستان کے پشتون قوم پرست ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں کے مذاکرات سے افغانستان اورپاکستان سمیت پوری سینٹرل ایشیاء میں پائیدارامن قائم ہوگاہم نے ہمیشہ سے ہی ان مذاکرات کے حامی رہے ہیں اورکسی بھی مسئلے کاپرامن اوردیرپاحل مذاکرات ہی میں پوشیدہ ہے
گوادر کے بعد کوئٹہ میں بھی زمینوں پر قبضہ کی سازش کی جا رہی ہے‘بی این پی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں موجودہ صوبائی حکومت پٹواری مافیا کی ملی بھگت سے گوادر کی طرح کوئٹہ میں بھی بندوبست کی آڑ میں زمینوں کو قبضہ گیری کے سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ قبضہ گیری کا واضح ثبوت محکمہ بورڈ آف ریونیو کی طرف سے نوٹیفکیشن نمبر53ایل ایس سیٹلمنٹ 2014ء مورخہ15.12.214ء کا جاری کر لیٹر ہے جو قانونی تقاضوں کو پورا نہ کرتا
ڈاکٹر مالک لندن کے دورے پر ہیں خان قلات سے ملاقات کرینگے ،نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ کے دوران اپوزیشن کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے جاری سکیمات کیلئے 20 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ ان سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں موجودہ اتحادی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد مسخ شدہ نعشوں کی برآمدگی
پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل، گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے پاکستان سے تعاون کررہے ہیں، چینی سفیر
اسلام آباد : پاکستان میں چینی سفیرسن ویڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں ،چین پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی جلدتکمیل اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔جمعرات کو چینی سفیر نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور حاجی محمد عدیل کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
کیسکو نے وفاق کے 142ارب روپے دینے ہیں، 16ہزار غیر قانونی کنکشن بلوچستان میں ہیں، عابد شیر علی
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزارت پانی وبجلی کی بریفنگ کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت پارلیمان کو اہمیت نہیں دے رہی اگر کچھ کرنا نہیں تو وقت ضائع کرنے کا کیا فائدہ ہے؟لوڈشیڈنگ کا حل نہ نکال سکے تو یہ ہماری نااہلی ہو گی لیگی سینٹر نثار محمد مالاکنڈ نے احتجاجا کمیٹی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی،