اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے صنعت و تجارت کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہری کیخلاف آٹھ ارب کے اثاثے بنانے سمیت تین انکوائریوں کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹر میں چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا۔