
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کوصوبے کے وسائل سے محروم رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن بلوچستان اسمبلی کا ہنگائی اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائے اورصوبے کو اس کے اپنے وسائل سے محروم رکھے جانے کیخلاف مشترکہ قرار داد ایوان سے منظور کراکے اس پر عملدرآمد کرائیں۔