48 گھنٹے گزرجانے کے باوجود زلزلے متاثرہ حکومتی امداد کے منتظر ہیں ،جمعیت کوئٹہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ انقلابی یونٹ پشتون باغ حلقہ 53کوئٹہ کے مجلس عاملہ کے اجلاس سے مولانا جمال الدین حقانی نے حکومت کی نااہلی غفلت لاپرواہی بے حسی اور بے رحمی پر اظہار افسوس اجلاس سے انقلابی یونٹ پشتون باغ حلقہ 53کوئٹہ کے امیر مولاناجمال الدین حقانی سینئر نائب حاجی احمداللہ جنرل سیکرٹری حاجی محمد جان سرپرست شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالصمد مولاناسعیداحمد آغا قاری محمدنعمان مولانامنیراحمد سارنگزئی مولانامحمدسلیم۔

ہرنائی زلزلہ میں50افراد جاں بحق ہوئے ہیں،نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ ہرنائی زلزلہ میںتقریباً50افراد جاں بحق جبکہ حکومتی اعداد شمار سے تین گناہ زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی صوبائی حکومتیں ملکی وغیر ملکی ڈونرز ادارے اور مخیر حضرات اپنا کردار ادا کرے زلزلے سے جاںبحق افراد کیلئے فی فرد30سے40لاکھ روپے اور گھروں کی بحالی کیلئے چالیس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا جائے ہرنائی کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں محب الوطن پاکستانیوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے سیلاب زدگان کی طرز پر پانچ سے چھ ہزار روپے امداد مذاق کے مترادف ہے حکومت بلوچستان معاملے کو سنجیدہ لے کر اقدامات اٹھائیں۔

جام کمال کو اپنے کئے ہوئے مظالم کی سزا مکافات عمل کے طورپر مل رہی ہے ،ملک سکندر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ جام کمال کو اپنے کئے ہوئے مظالم کی سزا مکافات عمل کے طورپر مل رہی ہے ،اپنے مخالفین کی چوکٹوں پر حاضری دیکر منت سماجت کررہے ہیں۔

ملکی مسائل کا ذمہ دار حکومت میں شامل لوگ ہیں،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ انتخابی دھاندلی خراب حکمرانی ترقیاتی عمل میں جھوٹ کے محل بنانا، اِن سب لوگوں کی ذمہ داری ہے جو جام عمران حکومت کا حصہ ہیں یہ رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی بری… Read more »

طویل عرصے کے بعد مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے’جمعیت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: طویل عرصے کے بعد مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکٹری جنرل حافظ محمد موسی حافظ احمد شاہ شاکر حافظ نبیل احمد کاکڑ محمد یوسف صدیق اللہ زندانی عمران کاکڑحافظ مقصودشاہ عبدالحکیم بائی رفیع اللہ بڑیچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلبا اسلام پاکستان کا مرکزی مجلس کا اجلاس خوش آئند ہے اس سے جے ٹی ائی کے فعالیت میں کارگر ثابت ہو گی۔

پولیس کی موجودگی میں طلباء پر مسلح غنڈوں کی فائرنگ بد ترین لا قانونیت ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جام کمال کی لولی لنگڑی حکومت میں عوام خوف کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، پولیس کی موجودگی میں مسلح غنڈے مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، اخلاقی جواز کھونے کے باوجود جام کمال کرسی پر اٹکے ہوئے ہیں۔

پارٹی ارکان کی مخالفت کے بعد جام کمال کو وزارت اعلیٰ پر رہنے کا حق نہیں،حمل کلمتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اعتماد کھوچکے وہ بی اے پی کے ارکان کی جانب سے مخالفت کے بعد مزید اقتدار پر براجمان رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔

افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کو کر نے دیا جائے، اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں خطے میں رونما ہونیوالے تبدیلیوں اور اس کینتیجے میں پاکستان پرپڑنے والے اثرات ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات تنظیمی وپارلیمانی امورپر سیرحاصل بحث کی گئی اجلاس میں خطے اور افغانستان کی صورتحال بارے کہاگیا کہ اے این پی کا افغانستان میں پسند ناپسند نہیں اے این پی افغانستان میں دیرپاامن اورخوشحالی کی خواہاں ہیافغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانستان کی عوام نے کرنا ہے۔

پی ایم سی آن لائن میڈیکل ٹیسٹ کو بلوچستان ہا ئیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پی ایم سی آن لائن میڈیکل ٹیسٹ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔گزشتہ روزبلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے درخواست کوسماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کردئیے ۔آئینی درخواست کی سماعت4اکبوتر کو بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوگی ۔