کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں خطے میں رونما ہونیوالے تبدیلیوں اور اس کینتیجے میں پاکستان پرپڑنے والے اثرات ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات تنظیمی وپارلیمانی امورپر سیرحاصل بحث کی گئی اجلاس میں خطے اور افغانستان کی صورتحال بارے کہاگیا کہ اے این پی کا افغانستان میں پسند ناپسند نہیں اے این پی افغانستان میں دیرپاامن اورخوشحالی کی خواہاں ہیافغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانستان کی عوام نے کرنا ہے۔