وفاقی محکموں میں بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل پر135 غیر مقامی افراد کی بھرتی کا انکشاف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:وفاقی محکموں میں ضلع موسی خیل کے جعلی ڈومیسائل/لوکل پر135 غیر مقامی افراد کی بھرتی کا انکشاف ہواہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان سیکرٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں وفاقی محکموں میں مختلف پوسٹوں پر تعینات 249ملازمین کی لسٹ ضلعی انتظامیہ کوبھیجی گئی تھی تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد 249 میں 109افراد کی لوکل/ڈومیسائل کی تصدیق ہوگئی

کوئٹہ:24گھنٹوں میں بچی کی بازیابی ممکن نہ ہوئی وزیراعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کیاجائےگا،اہلیان ریلوے کالونی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:اہلیان ریلوے کالونی و 7سالہ مغوی بچی لایب کے لواحقین نے حکومت بلوچستان کو24گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر 24گھنٹوں میں بچی کی بازیابی ممکن نہ ہوئی تو جوائنٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا گھیراﺅ کیاجائےگا ،ہم لاوارث نہیں ،غفلت اور نااہلی کی وجہ سے شہر میں اغوائے برائے تاوان کی وارداتیں ،چوری ڈکیتی بڑھ گئی ہے اور حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔

دودھ کی قیمت میں خودساختہ اضافے پر متعدد گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: دودھ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13ڈیری فارمز مالکان کوگرفتارجبکہ 11ملک شاپس کو سیل کردی جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ متعین کردہ سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کرنے والی ڈیری فارمز کو سیل کرکے گائے اور بھینسوں کو محکمہ لائیواسٹاک کے حوالے کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کے موقع پر آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

حیات بلوچ کے والد نےایف سی  اہلکار شاہدی اللہ کو بطور ملزم شناخت کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:حیات بلوچ کے والد نے شناخت پریڈ کے دوران فرنٹیئر کور اہلکار شاہدی اللہ کو بطور ملزم شناخت کرلیاہے۔ایس ایس پی تربت نجیب پندرانی کے مطابق تربت میں فرنٹیئر کور کے اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالب علم حیات بلوچ کے والد نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران شاہدی اللہ کو بطور ملزم شناخت کر لیا ہے۔

موجودہ حکومت بلوچستان عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،میرظہوربلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے اور بجٹ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے حکومت بلوچستان نے روز اول سے ہی عوام کے دکھ و درد کو محسوس کیا ہے کرونا وبا کی پیداکردہ اقتصادی بدحالی میں عوام دوست بجٹ بنانا حکومت بلوچستان کا بڑا کارنامہ ہینئی نوکریوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار مزدور طبقات کو مزید ریلیف دیتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

بی اے پی وفاقی حکومت سے علیحدہ ہوئی تو درگاہ لعل شہباز قلندر پر چادر چڑاؤنگا، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 6نکات پر اب تک پانچ کمیٹیاں بنانے والی وفاقی حکومت کو ہمارا مذاق اڑانے میں لذت آرہی ہے ہم نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ مجبوری میں کیاہے اپنے لوگوں کو جوابدہ ہیں وفاق سے وزارتیں نہیں بلکہ بلوچستان کے جملہ مسائل کا حل مانگا تھا جسے محض یقین دہانیوں تک محدود رکھا گیا۔

ملک کی دفاع اور امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یارمحمد رند نے کہاہے کہ بلوچستان کو بھارتی سازشوں کا شکارنہیں بننے دینگے ملک کی دفاع اور امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

18ویں ترامیم کو چھیڑا تو بنگال سے زیادہ مزاحمت ہوگا، پھرکوئی مائی کا لعل بھی نہیں بچے گا،عثمان خان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 18ویں ترامیم کیلئے ہمارے سر فروشوں نے 63سال جدوجہد کی ہے اگر 18ویں ترامیم کو چھیڑا تو بنگال سے زیادہ مزاحمت ہوگا پھر کوئی مائی کا لعل بھی نہیں بچے گا بلوچستان میں ڈیڈھ لاکھ کورونا وائرس کے متاثر مریض ہیں وفاقی حکومت بلوچستان کو کورونا سے مارنا چاہتے ہیں بلوچستان کے اختیارات چیف سیکرٹری کے پاس ہیں۔

کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار حکمران عالمی دنیا کی معاشی غلامی می چلے گئے ہیں، مولانا واسع

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے یوم مزدور کی مناسبت اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مزدوروں کی چمڑی ادھیڑ کر انہیں خودکشی پر مجبور کیا کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں مکانات کے دعویدار وں نے ملک کو عالمی دنیا کا معاشی غلام بنایا آج کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھیک پر آس کئیے بیٹھے ہیں۔

20سال بعد گوادر میں چینی شہریوں کی آبادی بلوچوں سے تجاوز کر جائے گی،نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف ا ٓف ساراوان سابق وزیراعلیٰ ورکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ چینی آبادی 2048 تک مقامی بلوچوں کی آبادی سے تجاوز کر جائے گی۔