کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کورنا وائرس ایک عالمی وباء بن چکی ہے حکومت اوراپوزیشن جماعتیں مل کر کورنا وائرس کی روک تھام کیلئے کردارادا کریں۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کورنا وائرس ایک عالمی وباء بن چکی ہے حکومت اوراپوزیشن جماعتیں مل کر کورنا وائرس کی روک تھام کیلئے کردارادا کریں۔
کوئٹہ: بی اے پی کے رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے سنجیدہ اور تمام تر اقدامات کررہی ہیں کرونا وائرس نے پوری دنیا ء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان خود صوبے میں کرونا وائرس کے انتظامات اور اقدامات کی نگرانی خود کررہے ہیں۔
کوئٹہ: پاک افغان بارڈر پر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے موبائل اسپتال قائم طور خم بارڈر پر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے موبائل ہسپتال قائم کر دیا گیا۔
گوادر: کروناوائرس کے پیش نظر پسنی میں عمانی ہسپتال میں چالیس بستروں پر مشتمل سینٹر قائم کردیا گیا،شہری اجتماع سے گریز کریں،گوادر میں کرونا وائرس کا کوئی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا،ڈپٹی کمشنر گوادر،سوشل میڈیا میں غلط پوسٹ شیئر کرکے خوف ہراس پھیلانے والوں کے خلاف افراد کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔
کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون آئی جی پولیس کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو 14دن ڈیوٹی سے سے مستثنیٰ قرار دینے پر شدید احتجاج کیا۔
کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان کے ہدایت پرپولیس اہلکاروں کو کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے سنٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14دن کی چھٹیاں دیدیں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کورنا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے عالمی دنیا نے کورنا کو عالمی وباء قرار دیا وفاق اور بلوچستان حکومت نے قومی مسئلے پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے یہ قومی مسئلہ ہے بلوچستان میں کرونا وائرس کے بہت سے کیسز ہیں۔ لیکن بتایا نہیں جا رہا۔ جس کی وجہ سے بلوچستان میں احتجاج بھی ہو رہے ہیں۔
خضدار: محکمہ پی ایچ ای میں 2008 ء میں بھرتی ہونے والے فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز 12 سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں ہو سکے،ملازمین کے اپنے بچوں کے ساتھ احتجاجی ریلی و پریس کلب کے سامنے مظاہرہ،حکومت ہمیں مستقل کرنے کے آرڈرز جاری کریں،ایم پی ایز بھی ہمارے مسئلے کو اسمبلی میں اٹھائیں۔
کوئٹہ: کورونا وائرس کے پھیلا نے کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر تیرویں روز بھی بند اور آمدورفت معطل ہے سرحد پر ہر قسم کا دوطرفہ آمدورفت معطل جبکہ کسٹم ہاس اور ایف آئی اے دفاتر بند ہیں۔
بسیمہ: پی ڈی ایم بلوچستان کے ہدایت پر واشک میں ٹڈی دل کے حملے سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ تحفظ نباتات حکومت پاکستان کی طرف سے محکمہ زراعت توسیع خاران اور واشک کے زیر نگرانی میں اسپرے کا عمل جاری ہیں۔