رؤف مینگل کی یوسف مستی خان سے ملاقات، بلوچستان میں بیڈ گورننس کے صوبے میں بحرانی کیفیت جنم لے چکی ہے، بی این پی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اورپاکستان ورکرزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات جس میں بی این پی کے مرکزی رہنماں سابق ایم این اے میرعبدارف مینگل اورواجہ جہانزیب بلوچ نے پاکستان ورکرزپارٹی کے سیکرٹری جنرل ممتازقوم پرست رہنماء یوسف مستی خان کے درمیان معمول کی ملاقات کی۔

اختر مینگل سے ایسا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 5سال میں بھی انکے 6نکات ختم نہیں ہونگے، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے کچھ کرتا دھرتاؤں نے سردار اختر جان مینگل سے ایسا معاہدہ کیا جس کے تحت 5 سال میں بھی ان کے 6 نکات ختم نہیں ہونگے بی این پی کے مسائل کوجس طرح پی ٹی آئی نے اہمیت دی اس کی مثال نہیں ملتی مگر جب بھی وقت آیا تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ حکومت کے بجائے اپوزیشن کے اتحادی ہیں۔

گوادر کو سنگاپور کی طرز پر سمارٹ سٹی بنایا جا رہا ہے،جی ڈی اے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی گوادر کو سنگاپور کے طرز پر اسمارٹ سٹی بنانے کی راہ میں تمام رکاوٹوں کا خاتمہ کر دے گی گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ نے پیر کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ گوادر کو بہرصورت اسمارٹ سٹی بنایاجائے گا چونکہ گوادر مستقبل کاسنگا پور ہے، گوادر شہر کا گوورننس ماڈل تبدیل کریں گے۔

حکومت صوبے میں قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے ’ثناء بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمزورصوبائی ووفاقی حکومتیں اپنی ناکامیوں کوتسلیم کرنے کی بجائے مذمت کے چند کلمات وملبہ دشمن ہمسایہ ممالک پر ڈال کر بری الزمہ ہوجائینگے غریب بلوچستان میں سالانہ 64ارب روپے امن وامان کی بحالی پر خرچ ہوتے ہیں مگر امن وامان کی صورتحال پھر بھی بہترنہیں ہوتی۔

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء تنظیم کے حملہ کی مذمت

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں متعصب طلباء تنظیم کی طرف سے بلوچ اور پشتون طلباء پر حملہ تشددو فائرنگ اور بلوچ پشتون طلباء کو محصور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر تشدد تنظیم کے خلاف کارروائی نہ کرنا یونیورسٹی انتظامیہ و بلوچستان حکومت اور پنجاب کی سیاسی قیادت پشت پناہی کی مرتکب ہورہے ہیں جو کہ افسوس کا آمر ہے۔

وفاقی حکومت کو اتحادیوں کی بلیک میلنگ سے نکل کر عوامی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے،اسرار زہری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے صدر میراسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت اتحادیوں کی بلیک میلنگ سے نکل کر عوامی مفادا ت کیلئے کئے جانے والے فیصلوں کو عملی جامہ پہنچائیں اتحادیوں کی بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے حکومت ایک بار پھر عوام سے رجوع کرے تاکہ بھاری مینڈیٹ حاصل کر سکیں۔

بلوچستان میں سالانہ 12ہزار افراد کینسر کے مرض کا شکار ہورہے ہیں، بی ایم سی رپورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ :  کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ امراض سرطان کے سربراہ ڈاکٹر زاہد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سالانہ 10 سے 12 ہزار افراد کینسر کے مرض کا شکار ہو رہے ہیں مردوں میں 90 فیصد خوراک کی نالی کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں جو انہیں سگریٹ، نسوار، پان اور گٹگا کھانے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے جبکہ خواتین میں اکثریت چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوتی ہے۔

بلوچستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہیں ’علاؤالدین مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  سابق نگران وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کا 153 واں دن ہے بلوچستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہیں انسانیت کے عالمی علمبرداروں کو بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔