
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے پہلے فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے پہلے فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔
کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے جمہوری احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے پنجاب سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن باقی صوبوں کو بھی ترجیح دی جائے خوشی ہے کہ بلوچستان کے پروجیکٹ کاغذی کارروائی سے نکل کر عملی طور پر سامنے آرہے ہیں مجھے جمہوری حق ملا تھا وزیرا علیٰ جام کمال کا مقابلہ کیا میں سمجھتاہوں ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ وہی بہتر ہے ممکن ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان سرد ترین علاقہ ہے اکثر علاقوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حال ہی میں قلعہ سیف اللہ، ژوب، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں شدید برفباری کی وجہ سے لو گوں زندگیاں خطرے میں پڑ گئی تھی گیس پلانٹ لگانے سے مسائل کا فی حد تک حل ہو جائیں گے۔
اسلام آباد: ایوان بالا کی جانب سے قرارداد کی منظوری کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کے باوجود ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کی مخالفت کردی۔ایچ ای سی کے دستاویز میں یہ بات سامنے آئی کہ کمیشن طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت نہیں کرتا بلکہ طلبہ تنظیموں کو مشاعرے، بحث و مباحثے، موسیقی اور کھیلوں جیسے ‘صحت مندانہ سرگرمیوں ‘ کی تجویز پیش کرتا ہے۔
کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک جس صورتحال سے گزررہا ہے اور جس طرح آئین کا مذاق اڑا کر پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جام حکومت کا پہیہ چلانا چاہتے ہیں مگر وہ خود جام ہے شائد میں کل اسپیکر بھی نا رہوں اگر میں ناکام ہوا تو میرے خلاف عدم اعتماد لائیں گے چندماہ پہلے دووزراء نے وزارت چھوڑی اور سردار صالح بھوتانی نے برملا ناراضگی کااظہار کیا جام کمال گورنمنٹ اور پارٹی چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
Posted by آن لائن & filed under مزید خبریں.
کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت مستونگ،قلات اورنوکنڈی میں کل سے بارش کا امکان محکمہ موسمیات کے مطابق قلات اورزیارت میں آج بھی مطلع صاف رہنے اورموسم شدید سردرہنے کا امکان قلات میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی4ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا اور قلات،زیارت سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف موسم خشک اورسرد رہے گا۔
پسنی/گوادر : پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان کی پسنی آمد،غیرفحال پسنی فش ہاربر کا دورہ،ہاربر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلو چستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ قدوس بزنجو کے مسائل کیا ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال پارٹی کے صدر ہے اور پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے قدوس بزنجو گزشتہ ڈیڈھ سال سے یہی کہتے آئے ہیں لیکن وہ آج بھی تنہا ہے۔
گوادر : رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ گوادر کے لوگوں کو یقین تب ہوگا جب ان گرانڈ کوئی کام ہوگا،پسنی اور گوادر کے 70فیصد لوگوں کا روزگار ماہی گیری سے وابستہ ہے لیکن آج ماہی گیر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،پسنی فش ہاربر جیٹی کی ڈریجنگ کا کام پاکستان نیوی کو سونپا جائے۔