حکومت کو کوئی خطرہ نہیں مدت پوری کریگی،ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے 5سال مدت پوری کرے گی پی ٹی آئی سمیت دیگر اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اپوزیشن کی خواہش ہوتی ہے کہ حکومت ختم ہو مگر اپوزیشن کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔

نیب آرڈیننس کرپٹ افراد کو بچانے کی کوشش ہے، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت نے نیب آرڈیننس کے ذریعے کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے کرپشن کیلئے راستہ ہموار کیا ہے شراب کی بوتل پر روح افزاح لکھنے سے شراب روح افزا نہیں بنتی اس آرڈیننس ترمیم کی ہم مذمت کرتے ہیں اس وزرا اور بیوروکریٹس کو کھولی چھوٹ دی جارہی ہے پیراشوٹ سے آنیوالے حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے معیشت تباہ ہورہی ہے جبکہ حکمران کرپشن سے بچنے کے لئے راستے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے۔

صوبائی حکومت ڈیڑھ سال میں ہی ناکام ہوگئی ہے ’حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈیڑھ سال میں ہی ناکام ہوگئی ہے جو لوگ صوبائی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ باپ پارٹی کے بانیوں سے ملیں جنہوں نے راتوں رات ثنا اللہ زہری کی حکومت کا تختہ پلٹا تھا صوبائی حکومت عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے بجائے لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہیں آئے روز آٹے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

صوبائی حکومت کے ناراض ارکان کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،اختر حسین لانگو

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگونے کہاہے کہ جام حکومت کی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہیں باپ پارٹی کے ناراض اراکان کے لئے رابطے کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اپوزیشن گرم لوہے پر ہتھوڑا مارنے کیلے تیار ہیں۔

اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے حکومت پر تنقید کر رہی ہے،قاسم سوری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے حکومت پر تنقید کررہی ہے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا اور ضمانت دینا نیب اور عدالتوں کا کام ہے عدالت جو بھی فیصلہ کرے حکومت قبول کرینگے ہماری حکومت آتے ہی نیب سمیت تمام اداروں کو خود مختار بنا یا بلاول بھٹو لیاقت پارک میں جلسہ کرے ہر ایک کو جلسہ کا حق ہے۔

جھٹکا مارکیٹ کو اونے پونے داموں فروخت کرنے پر سابق میئر کلیم اللہ احتساب عدالت میں پیش

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ میں جھٹکامارکیٹ بد عنوانی کیس میں سابق زرغون ٹاؤن ناظم،سابق میئر کوئٹہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش تاہم جج کے تبادلے کے باعث کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

ٹڈی دل نے کچھی میں تیسرا حملہ کی ہے جس سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اقدامات کئے جائیں،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : وزیراعظم کے معاون خصوصی اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ٹڈی دل نے رواں سیزن میں کچھی پر تیسرا حملہ کیا ہے۔

بلوچستان،سندھ اور پنجاب کا وفاق سے احتجاج فنڈز کی واپسی کا مطالبہ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے وفاق کی جانب سے ان کے فنڈز واپس لینے کے اقدام کو ‘غیر مجاز اور غیر آئینی’ قرار دیتے ہوئے فنڈز کی واپسی کے لیے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سے رجوع کرلیا۔

مشرف کے خلاف فیصلہ بر حق ہے،رؤف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم این ایمیر عبدالروف مینگل نے ایک مرکزی پالیسی بیان میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کو برحق اورقانون کی بالادستی خود اعتمادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے پاکستان کی تاریخ میں بہت ہی اہم اور بڑا فیصلہ کردیا ہے۔

مجھے نہیں لگتا حکومت کیساتھ مزید چل سکیں گے بلوچستان میں غیر جانبدار الیکشن کرائے جائیں،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا مستقبل میں حکومت کیساتھ چل سکیں ناراضگیاں ہوتی ہیں وعدہ خلافیوں کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوانوں کامستقبل قبرستان ہے اور خواتین کا آؤ چیخ وپکار ہے۔