کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل ، صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرکے انہیں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگانے ، پنجگور آواران روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں ہونے والی تاخیرسے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔