
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ گوادراور ریکوڈک کو سعودیہ عرب کے حوالے کرنے سے متعلق ہر وہ جمہوری اقدام اٹھائیں گے جس کا ہمیں حق ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق پر سودا بازی نہیں کرینگے اور اگر وفاقی حکومت نے ایسا کوئی اقدام کیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔