طاقتور بجلی چوروں سے کوئی باز پرس نہیں ہو رہی ہے،واپڈی ہائیڈرویونین

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین( سی بی اے)بلوچستان کی صوبائی کابینہ،زونل اور ڈویژنل عہدیداروںکا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی منعقد ہوا۔

قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ چمن نہایت اہمیت کے حامل ہے،مولانا مفتی محمدقاسم

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن :شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے جامعہ اسلامیہ میں قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کے آمد اور علماء کنونشن کے تیاریوں کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ چمن نہایت اہمیت کے حامل ہے قائد جمعیۃ مدظلہ یکم فروری کو علماء کنونشن سے خطاب فرمائنگے دورہ کے تمام تر انتظامات آخری مراحل میں ہیں ۔

بے تحاشا مہنگائی سے مزدور طبقہ سخت متاثر ہواہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑاسلام شاہ شمس خلجی ناصر راہی حاجی افضل مینگل حاجی خدائے رحیم بابو خورشید ریسانی حاجی علی گل اصغر لودھی آغا ذلفقارشاہ محمد عمرنے کہا ہے کہ حکو مت کے جانب سے کم سے کم اجرت بڑھانے کے باوجود مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کونہیں دی جارہی ہے کم سے کم اجرت پر عمل در آمد کی جائے ۔

غیر ضروری اور انتقامی تبادلوں کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں ،گورنمنٹ ٹیچرز

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہاہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے جی ٹی اے نے ہر دور میں اساتذہ کے اجتماعی مفادات کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں وہ ضلع کو ئٹہ کے اساتذہ سے بات چیت کررہے تھے۔

جعلی مینڈ یٹ حاصل کرنیوالے ریکوڈک کو نیلام کرنیکی سازش کر رہے ہیں ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے زریعے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے ریکوڈک کو نیلام کرنے کی سازش میں ملوث اسلام آباد سے وفاداری کے سند کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اور اربوں روپے لیکر انٹرنیشنل کمپنی سے ریکوڈک کو سودا کرنے میں لگے ہیںلیکن نیشنل پارٹی ان کے عزائم کو پوری نہیں ہونے دے گا اور ریکوڈک کو غصب کرنے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام سے مستحق لوگ مستفید ہوں گے،قاسم سوری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کے تحت روزانہ 350 لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے آج کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

رات کی تاریکی میں ’’ ڈیل‘‘ کرنے والے دن کو سینٹ میں ’’ ڈھیلے‘‘ پڑگئے،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں ’’ ڈیل‘‘ کرنے والے دن کو سینٹ میں ’’ ڈھیلے‘‘ پڑگئے اور عمرانی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دعویدار اپوزیشن سینٹ میں ایک بار پھر اپنی خود اعتمادی کھو بیٹھی جبکہ طلحہ محمود ، مشاہد حسین اور یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھراپنی اصلیت دکھا دی۔