کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد ، عابد بٹ ملک وحید کاسی عارف خان نچاری ظفر خان رند دین محمد محمد حسین فضل محمدیوسفزئی عبدالحمید چراغ اور دیگر ملازم و مزدورتنظیموں کے رہنمائوں نے چیئرمین بی ڈی اے کی جانب سے ملازم و مزدور دشمن اقدامات اور رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موصوف چیئر مین بی ڈی اے نے ادارے کا چارج سنبھالا ہے۔
Posts By: پریس ریلیز
بزدلانہ حملے سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، سینیٹر ثمینہ ممتاز
کوئٹہ; سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گزشتہ روز سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گردوں کے حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
حکومت واپوزیشن اور بااختیار طبقات مسائل کے ذمہ دارہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غفلت،کوتاہی، مسائل حل کرنے سے روگردانی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔حکومت واپوزیشن اور بااختیار طبقات مسائل کے ذمہ دارہیں۔
زرداری اور امپائر ایک حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں،حافظ حسین احمد
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں موجودہ مارچ وہ پہلا مہینہ ہے جس میں اتنے سارے مارچ ہونگے آخر میں زرداری اور امپائر ایک حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں جس سے مال والا اور مولانا دونوں کے ساتھ ایک اور ہاتھ ہو سکتا ہے۔
23مارچ کو پارلیمنٹ کے سامنے نئی تاریخ رقم ہوگی،مفتی محمد قاسم
چمن : مولانا محمد حنیف شہید کے جانشین جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم نے جامعہ نعمانیہ عبدالرحمن کہول کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کو پارلیمنٹ کے سامنے نئی تاریخ رقم ہوگی پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام کے لاکھوں کارکنان قائد جمعیت کے حکم پر اسلام آباد کا روخ کرینگے۔
پنجگور تنظیمی و سیاسی طور پر نیشنل پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے،کلثوم نیاز بلوچ
پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے مکران ریجن کے تنظیمی دورے کے موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ کی رہائش پنجگور میں خواتین ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور تنظیمی و سیاسی طور پر نیشنل پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔
ساحل و و سائل کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی
خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی خاران کے کارکنوں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ بلوچ ہاوس خاران میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔
شہید عطاء اللہ محمد زئی کو خراج عقیدت ، بلوچستان کے ساحل وسائل پر کوئی سمجھو تہ نہیں کرینگے ، بی این پی
کوئٹہ: بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء حاجی عطاء اللہ محمد زئی کے ساتویں برسی کے حوالے سے بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس پارٹی کے رہنماء میر شیرزمان بنگلزئی کے رہائش گاہ کلی لوہڑ کاریز سریاب میں منعقدہوا ریفرنس میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں عہدیداروں نے شرکت کی ریفرنس کی صدارت شہید رہنماء حاجی عطاء اللہ محمد زئی کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ اعزازی مہمان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین وضلعی صدر غلام نبی مری تھے تعزیتی ریفرنس کی آغاز تلاوت کلام پاک سے کرائی گئی۔
نئی نسل کیلئے قرآن وحدیث کی تعلیم کو عام کیا جائے ، شیخ لحدیث محمد یوسف افشانی
گوادر: مدرسہ تعلیم القرآن والسنہ ابلسینن والنسات کالونی وارڈ مسجد نعیم گوادر کے زیر اہتمام ایک سادہ مگر پروقار تقریب بہ سلسلہ ختم بخاری شریف وتکمیل القرآن الکریم کے سلسلے میں پروگرام منعقد ہوئی جس میں شعبہ حفظ و عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستاربندی کی گئی تقریب کے مہمان خاص حضرت مولانا شیخ لحدیث محمد یوسف افشانی اور تقریب کی صدارت حاجی یحییٰ نے کی تقریب میں مفتی مختار،مفتی ریاض الحق ویگر نے بھی بیان کیااس پروقار تقریب میں شعبہ حفظ اور عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی کی گئی تقریب میں طلباء وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آرمی چیف کے اعلان کے باوجود سرحد پر تجارتی پابندیاں برقرار ہیں ، نیشنل پارٹی
تربت: نیشنل پارٹی نے اپنے بیان میں بارڈر کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں آرمی چیف نے دورہ تربت کے دوران بارڈر پر آزادانہ کاروبار کی اجازت اور بارڈز پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا اعلان کردیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تاحال ان اعلانات پر عملدرآمد میں رکاوٹیں موجود ہیں۔