
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی آوازوں کو نشانہ بناکر پرامن سیاسی جدوجہد میں رکاوٹیں کھڑی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انھوں نے کہا پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حقوق میں سے ایک ہے لیکن بدقسمتی سے حکمران بلوچستان میں ہر جمہوری عمل کو بزور قوت کچلنے کی تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔