2008 میں سینٹرل جیل تربت میں دوران اسیری جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور بلوچ دانشور مولانا عبدالحق بلوچ (مرحوم)سے ہر دو دن بعد ملاقات ہوتی تھی۔میں اور شہید لالا منیر تربت جیل کی جس کوٹھی میں بند تھے، اْس کے ساتھ والے کمرے میں مولاناعبدالحق بلوچ بھی قید تھے۔تربت انتظامیہ نے مولاناعبدالحق بلوچ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے سینٹرل جیل تربت میں بند کردیا تھا،چونکہ 18 فروری کو الیکشن ہونے والے تھے اور مولانا عبدالحق بلوچ پر الزام یہ تھا کہ وہ الیکشن میں گڑبڑ کرنے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مولاناعبدالحق بلوچ اس بات پر مسکرائے بھی اور کہا ”اے قوم ء َ پہ ووٹ نہ دئیگء ِ واستا من کجا داشت کناں ”۔(اس قوم کو ووٹ نہ دینے کے لیئے میں کیسے روک سکتا ہوں)۔
Posts By: ساجد نور
وزیراعلیٰ بلوچستان کے ناک نیچے ” جیڈا ” کی دوکانداری
پچھلے دو ہفتوں سے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک بار پھر اخبارات اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔خبر یہ ہے کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(جیڈا) کا آفس ایک بار پھر گوادر سے کراچی جیسے بڑے کاروباری شہر میں کھولا گیا ہے۔ سوشل میڈیا میں جیڈا کراچی آفس کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آفس کی کس طرح شاہانہ طریقے سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ جیڈا آفس کے گوادر سے کراچی منتقل ہونے کی خبر پر ایم ڈی جیڈا نے ایک وضاحتی بیان بھی جاری کی ہے کہ کراچی میں گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا صرف ایک فیسلیٹیشن سینٹر کھولا گیا ہے جس میں صرف ایک معمولی کلرک بیٹھ کر کراچی اور پنجاب کے سرمایہ داروں کے اقساط کو جمع کریگا،حالانکہ ویڈیو میں کانفرنس روم سمیت کمپیوٹر سیکشن بھی دکھائی دے رہی ہے جنہیں انتہائی نفیس طریقے سے سجایا گیا ہے۔
ایرانی تیل کی خود ساختہ قیمت اور بارڈر مافیا ٹائیکون
گزشتہ چار پانچ مہینوں سے پورے مکران میں ایرانی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے تمام لوگوں کو متاثر کیا ہوا ہے۔عالمی سطح پر ڈالر کے اْتار چھڑاؤ کی وجہ سے پاکستانی تیل کی قیمتوں میں جونہی اضافہ ہوتا ہے ایرانی تیل کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں یا بڑھائی جاتی ہیں
لال بتی کے پیچھے دوڑتے ماہی گیر اور صوبائی حکومت
دو دن سے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے ویڈیو میں دو،تین ٹرالر سمندر میں محو سفر ہیں۔ویڈیو بنانے والا ماہی گیر کہہ رہا ہے کہ یہ ٹرالر پسنی کے علاقے کپر کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ کی غرض سے جارہی ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمان کے ”ناجائز” مطالبات
گزشتہ جمعرات کے روز ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو بلآخر رہا کردیا گیا، ٹی ایل پی نے اسلام آباد کے فیض آباد میں دھرنا اور احتجاج کرکے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ،اس دوران ٹی ایل پی کے تین سو سے زائد کارکنان گرفتار ہوئے اور بعد میں اْنھیں رہا کردیاگیا۔
پسنی جیٹی کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں
گزشتہ 4جولائی کو چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا،سیکریٹری پلاننگ کمیشن اسلام آباد عامر یعقوب شیخ، سیکریٹری فشریز شاہد سلیم قریشی،کمشنرمکران شاہ عرفان غرشین، ڈائریکٹر جنرل فشریز طارق الرحمن بلوچ اور دیگر حکام نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پسنی کا دورہ کیا پسنی فش ہاربر جیٹی کی احاطے میں کھلی کچہری میں مقامی ماہی گیروں کے مسائل سنے اور اْن سے گفتگو بھی کی۔
گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،بلوچستان کا نیم مردہ صنعتی گھوڑا
جیڈا یعنی گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام 2005 میں لایا گیا اور گوادر سٹی سے تقریباً پندرہ بیس کلو میٹر دْور’’کارواٹ‘‘نامی علاقے کو انڈسٹریل زون کا نام دیکر وہاں باقاعدہ جیڈا کی سنگ بْنیاد رکھ دی گئی۔2002میں جب گوادر پورٹ پر کام کا آغاز ہوا تو حکومت بلوچستان نے یہ ضرورت محسوس کی کہ صوبائی سطح پر گوادر سٹی میں ایک ایسا ادارہ بنایا جائے جو گوادر پورٹ کے ثمرات سے بہرہ مند ہو اور چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کی ضرورت کو پورا کرسکے، اس کے ساتھ مقامی صنعتکاروں کو گوادر پورٹ اور سی پیک جیسے بڑے پروجیکٹ میں صنعتکاری کا موقع بھی فراہم کرے۔
پسنی فش ہاربر کیلئے15کروڑ روپے کی لاگت سے ڈریجرمشین خریدنے کا فیصلہ
پسنی: فش ہاربر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر منیراحمدبلوچ نے کہاہے کہ پسنی کی جیٹی ایک آئیڈیل جیٹی ہے اس سلسلے میں فش ہاربرہال میں بی این پی (مینگل )اور ساحل فشرمین ویلفیئرسوسائٹی اور ماہی گیروں کے ایک وفدکوبریفنگ دیدتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پسنی فش ہاربرکے لیئے 15کروڑروپے کی لاگت سے ایک علیحدہ ڈریجرمشین خریدی جائیگی اوراس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی بنائی جائیگی