قلات: گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن (آئینی) بلوچستان کی مرکزی کال پر آج قلات میں بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا جبکہ کل سولہ مارچ کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور ڈپٹی کمشنر قلات کو اپنے مسائل پر مبنی یاداشت پیش کیا جائے گا اگر مطالبات حل نہ کیے گئے تو 25 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا ۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر +بیورورپورٹ
مدارس کیخلاف کفری قوتیں ملکر سازشوں میں مصروف ہیں،مولاناواسع
نوشکی: جامعہ عربیہ محمودیہ کلرک کالونی نوشکی میں دستار فضیلت کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ ، رکن قومی اسمبلی مولانا آغا محمود شاہ، حاجی دین محمد سہگی،حافظ محمد اعظم، حافظ عبداللہ گورگیج،قاری عبدالباسط، حاجی منظور احمد مینگل مولوی غلام حیدر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ عالم کفر و طاغوتی قوتوں کی آنکھوں میں مدارس کھٹک رہی ہیں کیونکہ مدارس سے وہ ادارے ہیں ۔
ہم 70سال سے غدار ہیں، جب تک ایک بلوچ بھی زندہ ہے سرزمین ووسائل پرقبضہ نہیں ہونے دینگے، سردار اختر مینگل
کوئٹہ:ملک میں پارلیمنٹ، عدلیہ، میڈیا آزاد نہیں، جمہوری ملک بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، ہم حقوق کی بات کرتے ہیں تو غدار کہاجاتا ہے جبکہ آئین توڑنے والوں کو غازی کے القابات سے نوازاجاتا ہے۔
گوادر، ایرانی فورسز کی فا ئرنگ سے دو پاکستانی جاں بحق
کوئٹہ /گوادر : گوادر سے ملحقہ پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی باشندے جاں بحق ہوگئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ گوادر سے ملحقہ بارڈر پلر نمبر 247 کے قریب پاکستان اور ایران کے سرحد پر اس وقت پیش آیا جب پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پندرہ افراد پر مشتمل ایک گروہ غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہورہا تھا۔
سینٹ انتخابات مکمل، ن لیگ کو اکثریت حاصل بلوچستان میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا
کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخاب میں ن لیگ سے منحرف حکمران اتحاد کے حمایتی آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا۔ گیارہ نشستوں میں سے چھ پر کامیابی حاصل کرلی۔
پنجگور،زیر زمین دفن راکٹ پھٹنے سے ایک شخص زخمی
پنجگو ر+کوئٹہ: پنجگور میں راکٹ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پنجگور،ایران کی جانب سے تین مارٹر گولے داغے گئے
پنجگو ر+کوئٹہ: ایران کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین مارٹر گولے داغے گئے جو پاکستانی حدود کے اندر ضلع پنجگور کے سرحدی گاؤں پیشک میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ کے قافلے پر حملہ
پنجگور+کوئٹہ: پنجگور میں نامعلوم افراد نے بلوچستان کے وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔