کوئٹہ : قوی احتساب بیورو بلوچستان نے 2019کے پہلے کوارٹرمیں مختلف شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے 20 کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیاجبکہ 13کیسز متعلقہ محکموں کو ریفر کر دیئے ، محکمہ آبپاشی ،خزانہ ،مال ،تعلیم سمیت مختلف محکموں کے کرپٹ افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے 06ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے گئے۔