کوئٹہ: سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے گائنی ڈیپارٹمنٹ سے دو کنسلٹنٹس اور بارہ لیڈی ڈاکٹرز کو فرائض سے غفلت برتنے اور غیر حاضری پر ڈیوٹی سے فارغ جبکہ ایک نرس کو معطل کردیا گیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بیلہ حادثہ غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ،لشکری رئیسانی
کوئٹہ +کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بیلہ میں پیش آنیوالے المناک سانحہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سہ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی تیاریاں مکمل
کوئٹہ : بلوچستان کے 33اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج بروز پیر سے شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہارایمر جنسی آپریشن سینٹر کوآرڈینیٹرراشد رزاق نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
وفاقی حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدوں کی نفی کی ہے ، کوئٹہ سے افغان مہاجر کا عوامی نمائندہ منتخب ہونا گوادر سے متعلق ہمارے تحفظات کو درست ثابت کرتا ہے ، اختر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے فیصلوں سے ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی نفی کی ہے بلوچستان کے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔
نیشنل پارٹی کے رہنماحاصل خا ن بزنجو کوکینسر مرض کی تشخیص،کراچی ہسپتال میں داخل
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سابق صدرسابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔
آواران، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: آواران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
ایگل فورس کے قیام سے امن کی صورتحال میں بہتری آئی ، آئی جی پولیس
کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان محسن بٹ نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ پر گامزان ہیں اور ترقی کی راہ میں آنے والی ہر طاقت کو شکست دیں گے ،ماضی میں بلوچستان اور بلوچستان پولیس دہشتگردوں کی زد میں تھی ہم مایوسی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھیسب کو ساتھ لے کر چلنے کی روش اور دور اندیشی کی پالیسی نے بلوچستان اور حالات کو بدلااور تاریکی میں اُمید کی کرن پیدا کی۔
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 322 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
کوئٹہ : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات جمع نہ کرانے پر 332ارکان اسمبلی و سینیٹ کی رکنیت معطل کردی ان میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سردار اختر مینگل سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 28 پارلیمنٹرین بھی شامل ہیں۔
سینٹ انتخاب میں جیتنے کے بعد حکومت اور پارٹی میں اختلافات کی افواہیں دم توڑ گئیں ، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتیجے کے بعد بلوچستان حکومت اور بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور واضح جواب سامنے آگیا ہے۔ ہمارا نیم گیم نہ صرف پورا بلکہ متحد بھی ہے۔ بعض لوگوں کی پارٹی میں وہ سیاسی حیثیت اور شراکت نہیں جتنے ان کے تحفظات ہیں۔
پی ٹی آئی نے سینٹ انتخاب میں ساتھ نہ دے کر مایوس کیا،وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور کررہے ہیں ، ثناء بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بی این پی کے امیدوار کی حمایت نہ کرکے ہمیں مایوس کیا، 16 تاریخ کو پارٹی کے اجلاس میں وفاق میں تحریک انصاف کے حمایت سے علیحدہ ہونے پر غور کرینگے ۔