پی ٹی آئی نے سینٹ انتخاب میں ساتھ نہ دے کر مایوس کیا،وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور کررہے ہیں ، ثناء بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بی این پی کے امیدوار کی حمایت نہ کرکے ہمیں مایوس کیا، 16 تاریخ کو پارٹی کے اجلاس میں وفاق میں تحریک انصاف کے حمایت سے علیحدہ ہونے پر غور کرینگے ۔

بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پرالیکشن، منظور کاکڑکامیاب،بی اے پی کی سینٹ میں ارکان کی تعداد 8ہوگئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ نے جیت لی۔ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد اب آٹھ ہوگئی ہے۔ 

اختر مینگل کی نواب رئیسانی ، احسان شاہ اور شازین بگٹی سے اہم ملاقات ،نواب رئیسانی نے سینٹ انتخاب میں بی این پی کی حمایت کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے آج ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حمایت کردی ۔ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات میں بلوچستان کے سیاسی معاملات و دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔

اچھے اور برے طالبان کے بعد اب افغان مہاجرین میں بھی اچھے اور برے کی تلاش پر کام جاری ہے ،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے پاکستان میں اچھے اور برے طالبان میں تفریق کے بعد بلوچستان میں اچھے اوربرے افغان مہاجرین کی تلاش پر کام ہورہا ہے ۔ 

بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کا وزراء اور بیورو کریسی کیخلاف اسمبلی کے سامنے احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے بلدیاتی نمائندے صوبائی وزراء اوربیورو کریسی کے رویے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مدت پوری کرنے اور ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،زیارت، ہرنائی و لورالائی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق قرار داد یں منظور

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ہرنائی وولن مل کو فعال بنانے زیارت موڑ سے کچھ ،ہرنائی تا سنجاوی شاہراہ اور زیارت سے سنجاوی لورالائی تک شاہراہ شاہراہ کی تعمیر سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ۔ اجلاس میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے حلف اٹھایا ۔

لورلائی،فائرنگ سے سماجی کارکن جاں بحق ،4 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں ایدھی سینٹر کے مقامی انچارج سماجی اور سماجی کارکن باز محمد عادل جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لورالائی میں دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا دہشتگر د حملہ ہے۔