وزیراعلیٰ کی ہدایت پر گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے 65 اساتذہ ملازمت سے برطرف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے 65 اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے ضلع پشین میں 65 عادی غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔