کراچی واقعہ وحشیانہ فعل ،چین کے عوام اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ میں کراچی میں پیش آنے والے اس المناک واقعے پر بہت افسردہ ہوں، جس میں دو چینی شہریوں کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔

کراچی دھماکا؛ اپنے شہریوں کی ہلاکت پر چین کا پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

  اسلام آباد: چین نے کراچی میں اتوار کی شب دہشت گردانہ حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سزا دے۔

کراچی دھماکہ ،بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

Posted by & filed under اہم خبریں.

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ایک گاڑی میں دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیے دھماکے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 2 چینی شہریوں سمیت 3 ہلاک، 17 افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔

علی امین گنڈا پور کی گمشدگی، وزیر داخلہ کی لاعلمی ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں، بیرسٹر سیف

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے محسن نقوی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی بارے لا علمی ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔