میرا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے،ہر نوجوان کو آگے بڑھنے کا حق ہے، پاکستان میں انجینئرز ترقی کی بنیاد ہیں، وفاقی وزیر

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب نئے معرکے کا آغاز ہو گیا ہے اور وہ ’معرکہ ترقی‘ ہے جس کو جیتنا ہے، معرکہ ترقی اُڑان پاکستان کی شکل میں ہر شہری کے سامنے ہے۔

پنجاب میں غربت 30 فیصد، بلوچستان 70، خیبرپختونخوا 48 اور سندھ میں 45 فیصد،تھنک ٹینک رپورٹ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اوسط صوبائی آبادی 6 کروڑ سے زائد ہے، صوبوں میں آبادی کے بے تحاشا فرق کی وجہ سے مسائل ہیں، غربت، بے روزگاری اور تعلیم کی شرح میں فرق بڑھتا جا رہا ہے، پنجاب میں غربت کی شرح 30 فیصد اور بلوچستان میں 70 فیصد ہے۔

معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ: موجودہ چار صوبوں کا نظام معاشی ترقی میں ناکام، چھوٹے نئے صوبے بنانے کی تجویز

Posted by & filed under اہم خبریں.

معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ 38 وفاقی ڈویژنز قائم کرنے سے ہر ڈویژن کی آبادی 63 لاکھ نفوس تک ہو جائے گی، پاکستان کی 24 کروڑ 15 لاکھ آبادی صرف 4 صوبوں میں قیام پذیر ہے۔

چین میں شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ  میں ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

افغان پناہ گزینوں کے 20 سال پرانے ریلیف پیکیج کا ریکارڈ غائب، ذیلی کمیٹی پی اے سی برہم

Posted by & filed under اہم خبریں.

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کے لیے 20 سال پہلے دیے گئے اربوں روپے ریلیف پیکیج کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہواہے جس پر ذیلی کمیٹی نے وزارت خارجہ کے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، ذیلی کمیٹی نے ہنڈا اٹلس سے دو کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دے دیا۔

قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر کب تک وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیرقانونی تعمیرات کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرتی رہیں گی، قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بحالی کے کاموں کو پورے خلوص کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا جب تک یہ اپنے اختتام کو نہ پہنچ جائے۔