لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرح سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہبازشریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، وزیراعظم بعض لوگوں کوحالات بگاڑنے والے بیانات سے روکیں، بیان بازی نہ رکی تو ہمارے ترجمان جواب دینے پر مجبور ہوں گے، ہمارے لیے آسان ہے کہ حکومت کو آج خدا حافظ کہہ دیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے، اسمبلیاں چلیں، وفاق سے بیٹھ کر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، متبادل حل تلاش کیے جائیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو وفاقی ترقیاتی بجٹ سے خارج کر دے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد جن ترقیاتی منصوبوں کا اختیار صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے، ان پر وفاقی بجٹ سے اخراجات نہیں ہونے چاہئیں۔
مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو ماہ میں پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی مد میں صرف 12.5 ارب ڈالر حاصل ہوئے ہیں، جبکہ حکومت نے جون 2025 تک کے لیے 19.2 ارب ڈالر کا سالانہ ہدف مقرر کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے افتتاحی دن اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں اصلاحات کے تسلسل کاعزم کا اعادہ کیا۔ انہیں وزیرِاعظم شہبازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ محمد اورنگزیب امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزیر اور ورلڈ بینک حکام سے بھی ملے۔ یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے ظہرانے میں امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
لاہور:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوشش ہے پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو واپس اسی سطح پر لے آئیں جہاں مشترکہ امور پر بات چیت ہوسکے، ہمارا اختلاف پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی سے بھی ہے لیکن لڑائی نہیں ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔