آئی ایم ایف وفد 24 فروری کو پاکستان آئے گا، ڈیڑھ ارب ڈالر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 24 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دوران کلائمیٹ فنڈ پر بھی بات چیت ہوگی، جس کی مد میں پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔

لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار

Posted by & filed under اہم خبریں.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے سے متعلقہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔