کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، نوازشریف

Posted by & filed under اہم خبریں.

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے، جو وعدے کیے تھے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

مشکلات کے باوجود انڈسٹریز کی گروتھ حوصلہ افزاء ہے، وزیر تجارت جام کمال خان

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کہتے ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران مشکلات کے باوجود انڈسٹریز کی گروتھ حوصلہ افزاء ہے، حکومتی کوششوں سے شرح سود میں کمی اور معاشی استحکام آیا، یہ پیشرفت انڈسٹریز کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی، انڈسٹریز کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم  نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر کئی معاہدے زیر غور ہیں، وزیر خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔