اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ پی ٹی آئی کی کسی تقریب یا فنکشن میں شرکت نہیں کریں گی اور نہ ہی انھیں پارٹی میں کوئی عہدہ دیا جائے گا.
Posts By: ویب ڈیسک
عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے کیسکو حکام سے ملکر مسئلہ حل کرینگے ،میونسپل کارپوریشن خضدار
خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کردکی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی نمائندوں اور کونسلر ان و ٹریڈ یونین، کیسکو آفیسران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ایس ڈی او کیسکو بلاول رند، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل
امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا ’’اسمگلرکبوتر‘‘ پکڑا گیا
واشنگٹن: آپ نے اکثرو بیشتراسمگلنگ کے جرم میں انسانوں کی گرفتاری کا سنا ہوگا لیکن امریکا میں پولیس نے ایک ایسے کبوترکو پکڑ لیا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا۔
وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر دھماکا،4افراد ہلاک
اٹک: پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی اطلاع ہے۔
اٹک پولیس نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ اٹک میں شجاع خانزادہ کا ڈیرہ گاؤں شادی خان میں ہے
ریکوڈک اور سیندک کے منصوبوں پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،ڈاکٹر مالک
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کثیر الجہتی حکمت عملی سے کیا ہے، بلوچستان کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے، پاک چائنااقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں مثبت معاشی تبدیلی آئے گی۔ بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے مالک صوبے کے عوام ہیں
جسم کی بیماریاں دورکرنے میں ادرک کے جادوئی فوائد
قدرتی جڑی بوٹیاں اپنے اندر اچھی صحت کی لاتعداد خوبیاں لیے ہوتی ہیں اسی لیے جیسے جیسے ان پر تحقیق آگے بڑھ رہی ہے ان کی بےشمار خوبیاں بھی سامنے آرہی ہیں اسی لیے اب نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ادرک سے بنی چائے وٹامن سی سے مزین ہوتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
آرمی چیف نے سانحہ پشاور اور صفورا چورنگی میں ملوث 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی: فوجی عدالتوں نے آرمی پبلک اسکول حملے اور سانحہ صفورہ میں ملوث 7 دہشت گردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی جب کہ آرمی چیف نے فیصلے کی توثیق کردی۔
القاعدہ سربراہ نے ملا اختر منصور کی اطاعت قبول کرلی
دبئی : القاعدہ کے رہنماء ایمن الظوہری نے جمعرات کو نئے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کو اپنے گروپ کی اطاعت کی یقین دہانی کرا دی۔
آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے پھینکنے کے عزم کی علامت ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ دہشت گردی كے ناسور كو جڑ سے اكھاڑ پھینكنے كیلئے پرعزم ہیں اور آپریشن ضرب عضب اس عزم كی علامت ہے۔
پولیو وائرس کی موجودگی ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے ، چیف سیکرٹری
کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے اور بہتر نتائج کے حصول کے لئے بلدیاتی نمائندوں ، سول سوسائٹی ، والدین اور علماء کرام کا کردار بہت اہم ہوگا۔ لہذا پولیو مہم کے دوران ان کی بھر پور معاونت حاصل کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ٹاسک فورس کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔