دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے، محسن نقوی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

 اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے افسوسناک واقعے پر ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ قوم مل کر اس گھناو¿نی سازش کو ناکام بنائے گی۔

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو اچھے کی امید نہ رکھے، محسن نقوی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے چیمئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔