
کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایس آئی یو ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ایک گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کو رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع موصول ہوئی کہ محمود آباد کے علاقے سے کچھ نامعلوم افراد نے خود کو انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار ظاہر کر تے ہوئے غلام شبیر نامی شخص کو ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کر لیا ہے۔