کوئٹہ: کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایک دہائی سے زائد گزرنے اور نو ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود عوامی فلاح کا یہ بڑا منصوبہ مالیاتی اصولوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے ناکامی سے دو چار ہوا۔
Posts By: زیڈ خان
بلوچستان میں تعلیم ، صحت اور پانی از خود نوٹسز ،ڈاکٹر مالک اور نواب زہری طلب ،بتائیں چار سال میں کیا کام کئے، چیف جسٹس
کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں تعلیم، صحت اور پانی کے مسائل پر از خود نوٹس کیس کے دوران بلوچستان کے سابق وزراء اعلیٰ عبدالمالک بلوچ اور ثناء اللہ زہری کوکل عدالت میں طلب کرلیا۔
نئی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جاری ،قومی اسمبلی کیلئے بلوچستان کے16حلقے ہونگے
کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔ قومی اسمبلی میں بلوچستان کی جنرل نشستیں16ہوگئیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستیں پہلے کی طرح51ہی برقرار رہیں گی۔
بلوچستان ،سالانہ آڈٹ رپورٹ میں 17 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کوئٹہ: آڈیٹر جنرل پاکستان نے بلوچستان میں مالیات پر انتظامی کنٹرول کا پول کھول دیا۔ سالانہ آڈٹ رپورٹ میں 36محکموں میں 17ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
مردم شماری ،بلوچستان کا تفصیلی ڈیٹا جاری، کوئٹہ کی آبادی 22 لاکھ سے تجاوز
کوئٹہ: ادارہ شماریات نے2017ء کی مردم شماری کے ضلع وار نتائج جاری کردیئے۔ کوئٹہ کی آبادی انیس سالوں میں 7لاکھ 73ہزار سے بڑھ کر 22لاکھ75ہزار ہوگئی ہے۔کوئٹہ 10لاکھ کی شہری آبادی کے ساتھ ملک کا دسواں بڑا شہر بن گیا ہے۔
صدر ممنون کی بلوچستان یونیورسٹی میں متوقع آمد،سریاب روڈ کی قسمت جاگ اٹھی
کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین کی بلوچستان یونیورسٹی میں متوقع آمد کے موقع پر کئی سالوں سے نظر انداز شہر کی سب بڑی شاہراہ سریاب روڈ کے آدھے حصے کی قسمت جاگ اٹھی ۔ کئی مہینوں سے سڑک کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر پڑا کچرہ اٹھالیا گیا۔ اسٹریٹ لائٹ پر لگائے گئے پوسٹرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈے بھی اتار لئے گئے۔سریاب روڈ کایونیورسٹی سے آگے کا حصہ تاحال کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کررہا ہے۔
پارلیمان کو ماضی میں مارشل لاء کے ذریعے ختم کیا گیا اب نئے طریقے استعمال کئے جارہے ہیں ، رضا ربانی
کوئٹہ: سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے پارلیمان کی طرف سے ایگزیکٹیو،عدلیہ اور ملٹر بیورو کریسی کو مباحثے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے استحکام کیلئے ’’انسٹیٹیوشنل ڈائیلاگ ‘‘کی اشد ضرورت ہے۔
کوئٹہ،آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے کاربم دھماکہ،14افرد جاں بحق،25زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکے میں گیارہ پولیس اہلکاروں سمیت 14؍افراد جاں بحق جبکہ 25؍افرادزخمی ہوگئے۔
مستونگ آپریشن، دہشت گردوں کے ساتھ قید 18سالہ نوجوان بھی جاں بحق ہوا
کوئٹہ: مستونگ میں گزشتہ ہفتے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی جانب سے قید میں رکھے گئے 18سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 18سالہ سیف اللہ کو ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں نے چند ماہ قبل تاوان کی غرض سے اغواء کیا تھا اور رقم نہ ملنے پر شدید تشدد اور اذیت کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ایک انگلی بھی کاٹ دی تھی۔
بلوچستان بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے86ارب روپے مختص ،تعلیم ، صحت ، امن وامان ، آبنوشی ، مواصلات و توانائی شعبے ترجیحات ہونگے
کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے 86ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) میں 1549نئے اسکیموں کیلئے 40ارب62کروڑ روپے جبکہ 1211جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے45ارب38کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔