شہدائے جیونی کی برسی پر 21 فروری کو جیونی میں سیمینار ہوگا، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے شہدائے جیونی کی برسی پر 21 فروری کو جیونی میں سیمینار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید یاسمین، شہید غلام نبی اور شہید ازگل کی المناک سانحہ کے یاد اب بھی بلوچ قوم کے دلوں میں نقش ہیں۔



ترقیاتی منصوبوں میں سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،سلیم کھوسہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ(ن) بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے زیر تعمیر صحبت پور تا کشمور منصوبے کا سرپرائز وزٹ کیا جہاں مذکورہ منصوبہ کے ایس ڈی اوز کو غیر حاضر پانے پر معطل اور ایکسین ضلع صحبت پور کو شو کاز نوٹس کرنے کے احکامات جاری کیے



عوام کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، کوہیار ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر بلدیات میر کوہیار ڈومکی نے کہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی استعداد کار کو بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی اور میونسپل سروسز کا کام بہتر طریقے سے ہو سکے۔



کوئٹہ، جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آر آر جی کے کا نسٹیبل محبوب شاہ کو قتل کر د یا اور موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کے بعد ریسکیو اور پولیس کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق کانسٹیبل کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا



ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں،عدالت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، یہ کیس تب ختم ہوگا جب تمام بندے بازیاب ہوجائیں گے۔